تازہ ترین
امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ، غیر ملکی صحافیوں اور طلبہ پر ٹرمپ انتظامیہ کی ویزا پابندیاں کالعدمفلورنس کے تاریخی ادارے پارٹے گوئلفا میں شمولیت، پاکستانی خاتون نے تاریخ رقم کر دیوفاقی وزارت داخلہ نے صوبوں کو آل پاکستان اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے روک دیامولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی، ترجمان جے یو آئی کا دعویٰپاکستان میں انٹرنیٹ کی بحالی میں مزید کتنا وقت لگے گا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیںامریکی صدر کی سہ فریقی اجلاس سے قبل روسی اور چینی صدور سے الگ الگ ملاقاتیںسینٹکام کا ایران کی بحری ناکہ بندی مزید سخت کرنے اور تیل کی ترسیل روکنے کا حکممولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مفتی ابرار احمد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل، اسلام آباد پولیس کے چھاپے جاریامریکی عدالت کا بڑا فیصلہ، غیر ملکی صحافیوں اور طلبہ پر ٹرمپ انتظامیہ کی ویزا پابندیاں کالعدمفلورنس کے تاریخی ادارے پارٹے گوئلفا میں شمولیت، پاکستانی خاتون نے تاریخ رقم کر دیوفاقی وزارت داخلہ نے صوبوں کو آل پاکستان اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے روک دیامولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی، ترجمان جے یو آئی کا دعویٰپاکستان میں انٹرنیٹ کی بحالی میں مزید کتنا وقت لگے گا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیںامریکی صدر کی سہ فریقی اجلاس سے قبل روسی اور چینی صدور سے الگ الگ ملاقاتیںسینٹکام کا ایران کی بحری ناکہ بندی مزید سخت کرنے اور تیل کی ترسیل روکنے کا حکممولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مفتی ابرار احمد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل، اسلام آباد پولیس کے چھاپے جاری
پاکستان

وفاقی وزارت داخلہ نے صوبوں کو آل پاکستان اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے روک دیا

اسلحہ لائسنس

وفاقی وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آل پاکستان اسلحہ لائسنس جاری کرنے یا توثیق کرنے کا اختیار صرف وزارت داخلہ کے پاس ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن اور چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور انسپکٹر جنرلز آف پولیس کو ارسال کیے گئے باضابطہ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ آل پاکستان اسلحہ لائسنس جاری کرنے یا ان کی توثیق کرنے کا اختیار صرف وفاقی وزارت داخلہ کے پاس ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق صوبائی حکومتیں صرف اپنے متعلقہ صوبے کی حدود کے لیے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی مجاز ہوں گی اور صوبے صرف اپنے متعلقہ ڈومیسائل رکھنے والے افراد کو ہی اسلحہ لائسنس جاری کر سکیں گے۔

نوٹیفکیشن میں صوبوں کی جانب سے ماضی میں جاری کیے گئے تمام آل پاکستان اسلحہ لائسنس فوری طور پر وزارت داخلہ میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ لائسنسوں کی جانچ پڑتال اور توثیق کے بعد نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کو لائسنس پر نئی عبارت درج کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ وفاقی وزارت داخلہ سے توثیق نہ کرانے والے آل پاکستان اسلحہ لائسنس صرف متعلقہ صوبے کی حد تک ہی کارآمد تصور ہوں گے۔