تازہ ترین
پاک چین دوستی کی ایک اور مثال قائم، پاکستانی خلا باز پرواز کے لیے تیارپاکستان میں رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ متوقع تاریخ سامنے آگئیبلیک ہیڈز بار بار کیوں نکل آتے ہیں؟ ان کی اصل وجہ اور چھٹکارے کے مؤثر طریقے جانیںواٹس ایپ کا زبردست نیا فیچر متعارف ہونے کو تیارپاکستان کے بینکوں اور اہم تنصیبات پر سائبر حملوں کا خطرہ، نیشنل سرٹ نے اہم ایڈوائزری جاری کردیمحکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی کردیایران کا امریکہ کو نیا ایٹمی فارمولا، یورینیم افزودگی 3.6 فیصد تک محدود کرنے کی پیشکش ممکن ہے، مسعود خانخواتین مردوں سے زیادہ عمر کیوں پاتی ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی سائنسی وجوہات جانیںپاک چین دوستی کی ایک اور مثال قائم، پاکستانی خلا باز پرواز کے لیے تیارپاکستان میں رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ متوقع تاریخ سامنے آگئیبلیک ہیڈز بار بار کیوں نکل آتے ہیں؟ ان کی اصل وجہ اور چھٹکارے کے مؤثر طریقے جانیںواٹس ایپ کا زبردست نیا فیچر متعارف ہونے کو تیارپاکستان کے بینکوں اور اہم تنصیبات پر سائبر حملوں کا خطرہ، نیشنل سرٹ نے اہم ایڈوائزری جاری کردیمحکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی کردیایران کا امریکہ کو نیا ایٹمی فارمولا، یورینیم افزودگی 3.6 فیصد تک محدود کرنے کی پیشکش ممکن ہے، مسعود خانخواتین مردوں سے زیادہ عمر کیوں پاتی ہیں؟ اس کے پیچھے چھپی سائنسی وجوہات جانیں
سائنس و ٹیکنالوجی

پاک چین دوستی کی ایک اور مثال قائم، پاکستانی خلا باز پرواز کے لیے تیار

پاکستان کا پہلا خلا باز

کراچی (جی ٹی وی نیوز اردو): پاک چین دوستی اور سائنسی تعاون نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا، پاکستان کا پہلا خلا باز چین کے شینژو 24 خلائی مشن کے ذریعے چینی اسپیس اسٹیشن پہنچنے کے لیے تیار ہے۔

اس مشن کے ساتھ پاکستان چین کے انسانی خلائی پروگرام میں عملی طور پر شامل ہونے والا پہلا غیر ملکی شراکت دار بن جائے گا، جبکہ پاکستانی خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن پر پہنچنے والا پہلا غیر ملکی بھی ہوگا۔

چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق پاکستانی خلا باز شینژو 24 خلائی جہاز کے ذریعے چین کے خلائی اسٹیشن پر پہنچے گا اور مختصر مدت تک مدار میں قیام کے بعد شینژو 23 خلائی جہاز کے ذریعے زمین پر واپس آئے گا۔ ایجنسی نے تاحال مشن کی حتمی تاریخ اور منتخب پاکستانی خلا باز کا نام ظاہر نہیں کیا۔

چینی مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق یہ چین کے انسانی خلائی پروگرام کی تاریخ میں پہلا مشترکہ مشن ہوگا جس میں چینی اور پاکستانی خلا باز ایک ساتھ خلائی پرواز کا حصہ بنیں گے۔ اس پیش رفت کو دونوں ممالک کے درمیان سائنس، ٹیکنالوجی اور خلائی تحقیق کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون کا اہم مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان اور چین نے فروری 2025 میں چینی خلائی اسٹیشن کے مشن میں پاکستانی خلا باز کی شرکت کے لیے تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس معاہدے کے تحت پاکستانی خلا بازوں کے انتخاب اور تربیت کا عمل شروع کیا گیا، جس کا مقصد پاکستان کو انسانی خلائی پرواز اور جدید سائنسی تحقیق کے عالمی میدان میں آگے لانا ہے۔

چینی مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق پاکستانی امیدواروں کے انتخاب کے لیے ابتدائی، ثانوی اور حتمی مراحل پر مشتمل سخت جانچ اور اسکریننگ کا عمل مکمل کیا گیا، جس کے بعد دو پاکستانی خلا بازوں کو منتخب کیا گیا۔ دونوں امیدواروں نے چین میں تربیت حاصل کی اور مختلف ٹیسٹ مکمل کیے، تاہم حتمی مشن کے لیے ان میں سے ایک خلا باز کا انتخاب کیا جائے گا۔

یہ مشن پاکستان کے خلائی پروگرام کے لیے ایک تاریخی موقع ہے، کیونکہ اس کے ذریعے پاکستانی ماہرین کو بین الاقوامی سطح پر خلائی تحقیق اور تجربات میں براہ راست حصہ لینے کا موقع ملے گا۔ چین کے تعاون سے پاکستان کے سائنس دانوں اور خلائی شعبے سے وابستہ ماہرین کے لیے جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور عملی تربیت کے نئے امکانات بھی پیدا ہوں گے۔

پاک چین خلائی تعاون میں یہ پیش رفت دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں مزید وسعت دینے کی جانب اہم قدم ہے۔ پاکستانی خلا باز کی مجوزہ خلائی پرواز نہ صرف ملکی خلائی پروگرام کی تاریخ میں نیا باب رقم کرے گی بلکہ عالمی خلائی تحقیق میں پاکستان کی شرکت کے لیے بھی نئی راہیں کھولے گی۔