تازہ ترین
عوام کو ریلیف نہ ملا تو نومبر کے وسط میں اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، حافظ نعیم الرحمانکوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، ملزمان فرارسونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ہوگیاوزیراعظم نیتن یاہو اور فوجی سربراہ میں کوئی اختلاف نہیں، نہ ہی ایران پر حملے کا ارادہ ہے، اسرائیلی وزیر دفاعایران میں اہم ترین بیٹھک، غیر یقینی حالات میں مکہ اتحاد خطے کی سلامتی کی مضبوط بنیاد بن گیاتوشہ خانہ کا جولائی تا ستمبر ریکارڈ پبلک، صدر اور وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیںسابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کر گئے، سیاسی و عسکری قیادت کا اظہار افسوسسعودی اتحاد کے حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر حملے، بیلسٹک میزائل لانچرز، اسلحہ ڈپو اور خفیہ سرنگیں تباہعوام کو ریلیف نہ ملا تو نومبر کے وسط میں اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، حافظ نعیم الرحمانکوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، ملزمان فرارسونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ہوگیاوزیراعظم نیتن یاہو اور فوجی سربراہ میں کوئی اختلاف نہیں، نہ ہی ایران پر حملے کا ارادہ ہے، اسرائیلی وزیر دفاعایران میں اہم ترین بیٹھک، غیر یقینی حالات میں مکہ اتحاد خطے کی سلامتی کی مضبوط بنیاد بن گیاتوشہ خانہ کا جولائی تا ستمبر ریکارڈ پبلک، صدر اور وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیںسابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کر گئے، سیاسی و عسکری قیادت کا اظہار افسوسسعودی اتحاد کے حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر حملے، بیلسٹک میزائل لانچرز، اسلحہ ڈپو اور خفیہ سرنگیں تباہ
پاکستان

توشہ خانہ کا جولائی تا ستمبر ریکارڈ پبلک، صدر اور وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (جی ٹی وی نیوز اردو): توشہ خانہ کا جولائی سے ستمبر تک کا ریکارڈ پبلک کردیا گیا ہے، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزرا سمیت اہم شخصیات کو ملنے والے غیر ملکی تحائف کی تفصیلات شامل ہیں۔

ریکارڈ کے مطابق صدر مملکت، وزیراعظم اور دیگر حکومتی شخصیات کو مختلف سرکاری و غیر ملکی دوروں کے دوران متعدد تحائف موصول ہوئے، جنہیں توشہ خانہ میں جمع کرایا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کو غیر ملکی دوروں کے دوران مختلف نوعیت کے تحائف ملے۔ ان میں بیش قیمت قالین، روضہ رسول ﷺ کا ماڈل، ٹائی، کف لنکس اور ہاتھ سے تیار کردہ ریشمی قالین شامل ہیں۔ وزیراعظم کو ایک ہزار گرام خالص سونا، ٹیبل کلاک اور دیگر اشیاء بھی تحفے میں ملیں۔

توشہ خانہ ریکارڈ کے مطابق صدر آصف علی زرداری کو بھی مختلف مواقع پر متعدد تحائف موصول ہوئے۔ ان میں میوزیکل انسٹرومنٹ، تیر کمان کا سیٹ، قالین، آرائشی اشیاء اور دیگر تحائف شامل ہیں۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو پینٹنگز، پرفیوم، کف لنکس، کپس اور مختلف نوعیت کی دیگر اشیاء تحفے میں ملیں۔ ریکارڈ میں وفاقی وزرا عطا تارڑ، شزا فاطمہ خواجہ، حنیف عباسی اور احد چیمہ کے نام بھی تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔

جاری کیے گئے ریکارڈ میں مختلف حکومتی شخصیات کو ملنے والی اشیاء کی تفصیلات درج ہیں۔ تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کرائے جانے کی تفصیل بھی ریکارڈ کا حصہ ہے۔

توشہ خانہ سرکاری عہدیداروں کو بیرون ملک دوروں یا دیگر سرکاری مصروفیات کے دوران ملنے والے تحائف کا سرکاری ریکارڈ رکھنے کا نظام ہے۔ حالیہ ریکارڈ کے اجرا کے بعد مختلف اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کو موصول ہونے والے تحائف کی نوعیت ایک بار پھر عوامی سطح پر سامنے آگئی ہے۔