تازہ ترین
اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں 0.5 فیصد اضافہ، شرح 12 فیصد ہوگئیکولمبیا کی ریپر چیلو ہوپ کا فلسطین کے حق میں احتجاج؛ پرفارمنس کے اختتام پر اسرائیلی پرچم پاؤں تلے روند دیاعوام کو ریلیف نہ ملا تو نومبر کے وسط میں اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، حافظ نعیم الرحمانکوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، ملزمان فرارسونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ہوگیاوزیراعظم نیتن یاہو اور فوجی سربراہ میں کوئی اختلاف نہیں، نہ ہی ایران پر حملے کا ارادہ ہے، اسرائیلی وزیر دفاعایران میں اہم ترین بیٹھک، غیر یقینی حالات میں مکہ اتحاد خطے کی سلامتی کی مضبوط بنیاد بن گیا؛ فیلڈ مارشل تہران پہنچ گئےتوشہ خانہ کا جولائی تا ستمبر ریکارڈ پبلک، صدر اور وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیںاسٹیٹ بینک کا شرح سود میں 0.5 فیصد اضافہ، شرح 12 فیصد ہوگئیکولمبیا کی ریپر چیلو ہوپ کا فلسطین کے حق میں احتجاج؛ پرفارمنس کے اختتام پر اسرائیلی پرچم پاؤں تلے روند دیاعوام کو ریلیف نہ ملا تو نومبر کے وسط میں اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، حافظ نعیم الرحمانکوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، ملزمان فرارسونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ہوگیاوزیراعظم نیتن یاہو اور فوجی سربراہ میں کوئی اختلاف نہیں، نہ ہی ایران پر حملے کا ارادہ ہے، اسرائیلی وزیر دفاعایران میں اہم ترین بیٹھک، غیر یقینی حالات میں مکہ اتحاد خطے کی سلامتی کی مضبوط بنیاد بن گیا؛ فیلڈ مارشل تہران پہنچ گئےتوشہ خانہ کا جولائی تا ستمبر ریکارڈ پبلک، صدر اور وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
دنیا

وزیراعظم نیتن یاہو اور فوجی سربراہ میں کوئی اختلاف نہیں، نہ ہی ایران پر حملے کا ارادہ ہے، اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع نے انتخابات سے قبل ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی منصوبہ بندی کی رپورٹس پر سختی سے تردید کرتے ہوئے مسترد کردیا

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایک میڈیا رپورٹ کو مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور فوجی سربراہ ایال ضمیر کے درمیان ایران سے متعلق شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں واضح کیا کہ اسرائیلی سیاسی قیادت اور فوج کے درمیان ایران کے معاملے پر کسی قسم کا کوئی اختلاف موجود نہیں ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیل کا انتخابات سے قبل ایران پر کسی قسم کے حملے کی شروعات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور نہ ہی کوئی ایسی اسکیم تیار کی گئی تھی۔ تاہم انہوں نے یہ تنبیہ بھی کی کہ اگر ایران کی جانب سے اسرائیل پر کوئی حملہ کیا جاتا ہے تو اس کا انتہائی سخت طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے ذرائع ابلاغ میں گردش کرنے والی ان خبروں کو محض شوشہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت اور عسکری ادارہ اپنے دفاعی مقاصد پر مکمل طور پر متفق ہیں۔