کوئٹہ کے علاقے پودکلی چوک کے قریب مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔
کوئٹہ پولیس کے مطابق پودکلی چوک کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے اچانک فائرنگ کر دی، جس کی زد میں آ کر 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تمام لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
فائرنگ کی اس واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جس پر پولیس نے پورے علاقے کی نا کہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے بتایا ہے کہ واقعہ ذاتی کاروباری تنازع کا نتیجہ ہے۔ واقعے میں ملوث مرکزی ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور تمام ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔






