تازہ ترین
عوام کو ریلیف نہ ملا تو نومبر کے وسط میں اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، حافظ نعیم الرحمانکوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، ملزمان فرارسونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ہوگیاوزیراعظم نیتن یاہو اور فوجی سربراہ میں کوئی اختلاف نہیں، نہ ہی ایران پر حملے کا ارادہ ہے، اسرائیلی وزیر دفاعایران میں اہم ترین بیٹھک، غیر یقینی حالات میں مکہ اتحاد خطے کی سلامتی کی مضبوط بنیاد بن گیاتوشہ خانہ کا جولائی تا ستمبر ریکارڈ پبلک، صدر اور وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیںسابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کر گئے، سیاسی و عسکری قیادت کا اظہار افسوسسعودی اتحاد کے حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر حملے، بیلسٹک میزائل لانچرز، اسلحہ ڈپو اور خفیہ سرنگیں تباہعوام کو ریلیف نہ ملا تو نومبر کے وسط میں اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، حافظ نعیم الرحمانکوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، ملزمان فرارسونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ہوگیاوزیراعظم نیتن یاہو اور فوجی سربراہ میں کوئی اختلاف نہیں، نہ ہی ایران پر حملے کا ارادہ ہے، اسرائیلی وزیر دفاعایران میں اہم ترین بیٹھک، غیر یقینی حالات میں مکہ اتحاد خطے کی سلامتی کی مضبوط بنیاد بن گیاتوشہ خانہ کا جولائی تا ستمبر ریکارڈ پبلک، صدر اور وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیںسابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کر گئے، سیاسی و عسکری قیادت کا اظہار افسوسسعودی اتحاد کے حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر حملے، بیلسٹک میزائل لانچرز، اسلحہ ڈپو اور خفیہ سرنگیں تباہ
پاکستان

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کر گئے، سیاسی و عسکری قیادت کا اظہار افسوس

عبدالوحید کاکڑ

سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ راولپنڈی میں انتقال کر گئے، جس پر عسکری و سیاسی قیادت نے خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام رینکس نے سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

عسکری قیادت نے مرحوم جنرل کی شاندار ملٹری سروسز، قیادت اور پاک فوج کے لیے دی گئی غیر معمولی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی سابق آرمی چیف کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی جبکہ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی ملک اور پاک فوج کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پاک فوج اور اعلیٰ حکام نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔