تازہ ترین
حادثے سے الیکشن تک، سربیا میں طلبہ نے اقتدار کا توازن کیسے بدلا؟عزم اور قربانیوں کو خراج تحسین، پاک فوج نے 27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر پر نیا نغمہ جاری کردیاخیبرپختونخوا میں 6 سال سے زیرِ التوا منصوبہ صرف 10 دن میں مکملصحت کارڈ پلس پروگرام؛ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی دور اقتدار کی ایک اور واردات سے پردہ فاشپورٹ قاسم کے قریب پاکستان کا سب سے بڑا صنعتی زون قائم کرنے کا فیصلہفولڈ ایبل آئی فون سے متعلق بُری خبر آگئیشیشہ نوشی کو سگریٹ سے کم نقصان دہ سمجھنا غلط فہمی، ماہرین نے سنگین خطرات سے خبردار کر دیاکافی پینے اور جسمانی چربی میں ممکنہ تعلق، فن لینڈ کی تحقیق میں اہم مشاہداتحادثے سے الیکشن تک، سربیا میں طلبہ نے اقتدار کا توازن کیسے بدلا؟عزم اور قربانیوں کو خراج تحسین، پاک فوج نے 27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر پر نیا نغمہ جاری کردیاخیبرپختونخوا میں 6 سال سے زیرِ التوا منصوبہ صرف 10 دن میں مکملصحت کارڈ پلس پروگرام؛ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی دور اقتدار کی ایک اور واردات سے پردہ فاشپورٹ قاسم کے قریب پاکستان کا سب سے بڑا صنعتی زون قائم کرنے کا فیصلہفولڈ ایبل آئی فون سے متعلق بُری خبر آگئیشیشہ نوشی کو سگریٹ سے کم نقصان دہ سمجھنا غلط فہمی، ماہرین نے سنگین خطرات سے خبردار کر دیاکافی پینے اور جسمانی چربی میں ممکنہ تعلق، فن لینڈ کی تحقیق میں اہم مشاہدات
پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف، وزیراعظم نے امیر جماعت اسلامی کو ملاقات کی دعوت دے دی

پیٹرولیم مصنوعات

وزیراعظم نے حافظ نعیم الرحمن کو اسلام آباد میں ملاقات کی دعوت دی ہے، جہاں پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف دینے سے متعلق اہم مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کو ملاقات کے لیے مدعو کیا ہے۔ اس ملاقات میں امیر جماعت اسلامی ایک وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں وزیراعظم سے اہم گفتگو کریں گے، جس میں بنیادی طور پر پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف دینے سے متعلق معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی ٹیکس کو مکمل طور پر ختم کرنے کی تجویز حکومت کو دے رکھی ہے۔

اس سے قبل جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس کی مخالفت میں لانگ مارچ کی کال دے رکھی تھی، تاہم وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے لانگ مارچ مؤخر کرنے کی ہدایت اور رابطے کے بعد جماعت اسلامی نے اپنا لانگ مارچ ملتوی کر دیا تھا۔

اب اس متوقع ملاقات میں عوام کو پیٹرول کی قیمتوں میں ممکنہ ریلیف اور لیوی ٹیکس کے خاتمے پر حتمی فیصلے کے لیے بات چیت کی جائے گی۔