تازہ ترین
فولڈ ایبل آئی فون سے متعلق بُری خبر آگئیشیشہ نوشی کو سگریٹ سے کم نقصان دہ سمجھنا غلط فہمی، ماہرین نے سنگین خطرات سے خبردار کر دیاگوادر کے سمندر میں 500 سے زائد ڈولفن کی موجودگی ریکارڈ، دلکش مناظر توجہ کا مرکز بن گئےایران میں مکہ معاہدے کے وفد کی ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے کا سفارتی روڈ میپکافی پینے اور جسمانی چربی میں ممکنہ تعلق، فن لینڈ کی تحقیق میں اہم مشاہداتحادثے سے الیکشن تک، سربیا میں طلبہ نے اقتدار کا توازن کیسے بدلا؟عزم اور قربانیوں کو خراج تحسین، پاک فوج نے 27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر پر نیا نغمہ جاری کردیاخیبرپختونخوا میں 6 سال سے زیرِ التوا منصوبہ صرف 10 دن میں مکملفولڈ ایبل آئی فون سے متعلق بُری خبر آگئیشیشہ نوشی کو سگریٹ سے کم نقصان دہ سمجھنا غلط فہمی، ماہرین نے سنگین خطرات سے خبردار کر دیاگوادر کے سمندر میں 500 سے زائد ڈولفن کی موجودگی ریکارڈ، دلکش مناظر توجہ کا مرکز بن گئےایران میں مکہ معاہدے کے وفد کی ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے کا سفارتی روڈ میپکافی پینے اور جسمانی چربی میں ممکنہ تعلق، فن لینڈ کی تحقیق میں اہم مشاہداتحادثے سے الیکشن تک، سربیا میں طلبہ نے اقتدار کا توازن کیسے بدلا؟عزم اور قربانیوں کو خراج تحسین، پاک فوج نے 27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر پر نیا نغمہ جاری کردیاخیبرپختونخوا میں 6 سال سے زیرِ التوا منصوبہ صرف 10 دن میں مکمل
پاکستان

خیبرپختونخوا میں 6 سال سے زیرِ التوا منصوبہ صرف 10 دن میں مکمل

10 دن

خیبرپختونخوا حکومت نے پی ٹی آئی دور کا 6 سال سے زیرِ التوا مردان بخشالی روڈ کا منصوبہ صرف 10 دن میں مکمل کروا دیا ہے۔

خیبرپختونخوا کی نئی صوبائی حکومت نے عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے مردان کی بخشالی روڈ کا 6 سال سے زیرِ التوا منصوبہ صرف 10 دن کے مختصر عرصے میں پایہ تکمیل تک پہنچا دیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ برسوں سے تاخیر کا شکار تھا، جسے نئی انتظامیہ نے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کروایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے محض سیاسی نعروں کے بجائے عملی اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل انتہائی ضروری ہے۔

بخشالی روڈ کی اتنی تیزی سے تکمیل صوبائی حکومت کی عوام کو سہولیات فراہم کرنے پر مرکوز توجہ کی واضح عکاسی کرتی ہے۔

روڈ کی تعمیر مکمل ہونے سے علاقائی عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی، جبکہ مقامی شہریوں کی جانب سے منصوبے کی 10 دن کے اندر سڑک کی تکمیل کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔