پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے 27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک خصوصی نغمہ جاری کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے 27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر مقبوضہ وادی کے غیر متزلزل عزم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی نغمہ جاری کیا ہے۔
دلوں کو چھو لینے والے بول اور ولولہ انگیز دھن پر مبنی یہ نغمہ کشمیریوں کے حوصلے، عزم اور آزادی کی امید کا روشن پیغام ہے۔
اس نغمے میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں وادی میں جاری قتل وغارت، خواتین اور بچوں پر بہیمانہ مظالم اور کشمیریوں کی جانب سے دی جانے والی قربانیوں کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔
نغمے میں حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور برہان وانی جیسے رہنماؤں کو جدوجہدِ آزادی کی نمایاں شخصیات کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ابھی نندن کی گرفتاری اور میزائل فائرنگ کے واقعات کے ذریعے پاکستان کی دفاعی تیاری اور مضبوط عزم کا پیغام بھی دیا گیا ہے۔
نغمے کے اختتام پر پاکستان کی عسکری قیادت کی جانب سے بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری عوام کی جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔






