تازہ ترین
دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں 13 سال میں کتنے اسپتال اور یونیورسٹیاں بنیں؟ وزیراعظم کا پی ٹی آئی سے سوالبالی ووڈ کے معروف ہدایت کار سنجے گپتا انتقال کرگئےسعودی عرب جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئیآزاد جموں و کشمیر میں فسادی جتھے کی تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے ثبوت پھر منظرِعام پرافغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت میں تیزی، 12 صوبوں میں 19 حملےکراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی سامنے آگئیکراچی؛ سمندر سے واپسی کے بعد 4 ماہی گیروں کی ایک ہفتے کے دوران پُراسرار اموات، پولیس کی تحقیقات شروعبلڈ پریشر بڑھنے سے پریشان ہیں؟ واک کے لیے روزانہ اتنا وقت ضرور نکالیںدل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں 13 سال میں کتنے اسپتال اور یونیورسٹیاں بنیں؟ وزیراعظم کا پی ٹی آئی سے سوالبالی ووڈ کے معروف ہدایت کار سنجے گپتا انتقال کرگئےسعودی عرب جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئیآزاد جموں و کشمیر میں فسادی جتھے کی تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے ثبوت پھر منظرِعام پرافغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت میں تیزی، 12 صوبوں میں 19 حملےکراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی سامنے آگئیکراچی؛ سمندر سے واپسی کے بعد 4 ماہی گیروں کی ایک ہفتے کے دوران پُراسرار اموات، پولیس کی تحقیقات شروعبلڈ پریشر بڑھنے سے پریشان ہیں؟ واک کے لیے روزانہ اتنا وقت ضرور نکالیں
پاکستان

ہر 100 میں سے 13 پاکستانی ذہنی امراض کا شکار ہیں، وزارت صحت

ذہنی امراض

پاکستان میں ذہنی امراض کے شکار افراد کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جو کہ کل آبادی کا تقریبا 13.35 فیصد بنتی ہے۔

قومی اسمبلی میں پیش کی جانے والی وزارتِ صحت کی رپورٹس کے مطابق پاکستان میں ذہنی امراض کے شکار افراد کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور اب یہ تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ 40 ہزار سے بھی بڑھ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق تقریبا 13.35 فیصد پاکستانی آبادی ذہنی امراض کا شکار ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ ہر 100 پاکستانیوں میں سے تقریبا 13 افراد کسی نہ کسی ذہنی مرض میں مبتلا ہیں۔

وزارتِ صحت کے مطابق ملک میں ماہرین نفسیات کی شدید کمی ہے اور اتنی بڑی آبادی پر صرف 2 لاکھ 45 ہزار 400 افراد پر ایک ماہر نفسیات دستیاب ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2023 تک صرف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ذہنی مریضوں کی تعداد 3 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

ہیلتھ ورک فورس سروے 2026 کے مطابق ملک بھر میں رجسٹرڈ ماہرین نفسیات کی کل تعداد صرف ایک ہزار 50 ہے، جن میں سے پنجاب میں 406، سندھ میں 228، خیبر پختونخوا میں 122 اور بلوچستان میں 44 ماہرین نفسیات موجود ہیں۔

اس کے علاوہ وزارتِ صحت نے ملک بھر میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 ہزار 900 بتائی، جن میں سے سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں، جن کی تعداد ایک ہزار 915 ہے۔

پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 765، خیبر پختونخوا میں 139، بلوچستان میں 46، اسلام آباد میں 30، آزاد کشمیر میں 4 اور گلگت بلتستان میں ایک ہے۔