وفاقی حکومت نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 9 نومبر 2026 بروز پیر کو پورے پاکستان میں یومِ اقبال کے موقع پر سرکاری تعطیل ہوگی۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ تعطیل حکومت کے سالانہ تعطیلات کے شیڈول کے مطابق دی گئی ہے۔ اس سے قبل کابینہ ڈویژن نے 19 جنوری 2026 کو سالانہ تعطیلات کا سرکلر جاری کیا تھا۔ 9 نومبر کی چھٹی بھی اسی سرکلر کے تحت مقرر کی گئی ہے۔
9 نومبر کو پیر کا دن ہونے کی وجہ سے ہفتے میں دو چھٹیاں کرنے والے دفاتر اور تعلیمی اداروں کے ملازمین کو مسلسل تین تعطیلات ملیں گی۔ ایسے اداروں میں ہفتہ اور اتوار کی معمول کی چھٹیوں کے بعد پیر کو یومِ اقبال کی عام تعطیل ہوگی۔






