پاکستان سیکیورٹی فورسز نے افغان سرحدی پوسٹوں سے ہونے والی بلااشتعال فائرنگ کا سخت جواب دیتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد چوکیاں تباہ کر دیں، جس کے بعد طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
افغان سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری، حتمی اور انتہائی مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنز اور دفاعی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
پاکستانی فورسز کے اس بھرپور اور شدید ردعمل کے بعد افغان طالبان اپنی دفاعی پوسٹیں اور اسلحہ چھوڑ کر پیچھے فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔
اس شدید سرحدی کشیدگی اور فائرنگ کے تبادلے کے باوجود پاکستانی جانب سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز سرحدی علاقوں کے دفاع اور کسی بھی قسم کی غیر ملکی جارحیت کا اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کے لیے 24 گھنٹے مکمل طور پر تیار ہیں۔






