تازہ ترین
کراچی جرائم پیشہ افراد کے نرغے میں، 8 ماہ میں 51 ہزار سے زائد وارداتیں، 456 افراد قتلسندھ کے تمام نجی اسکولوں کی گاڑیوں میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈرز پر پابندی عائدسندھ بھر میں 40 فیصد سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، رپورٹواٹس ایپ میں بڑی تبدیلی کی تیاری، صارفین اب پروفائل پر کور فوٹو بھی لگا سکیں گےامریکہ اور ایران اسلام آباد معاہدے پر واپس آئیں، خلیج کو بڑی طاقتوں کے تنازعے کا میدان نہیں بننا چاہیے: چینی صدربحری ناکہ بندی کے خاتمے اور مطالبات پورے ہونے تک امریکہ سے کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، ایرانبلاول بھٹو کو وزیراعظم بننے کی دو بار پیشکش ہوئی، قمر زمان کائرہ کا اہم انکشافڈیجیٹل اثاثوں کو مالیاتی نظام میں شامل کیا جائے، وزیر خزانہکراچی جرائم پیشہ افراد کے نرغے میں، 8 ماہ میں 51 ہزار سے زائد وارداتیں، 456 افراد قتلسندھ کے تمام نجی اسکولوں کی گاڑیوں میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈرز پر پابندی عائدسندھ بھر میں 40 فیصد سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، رپورٹواٹس ایپ میں بڑی تبدیلی کی تیاری، صارفین اب پروفائل پر کور فوٹو بھی لگا سکیں گےامریکہ اور ایران اسلام آباد معاہدے پر واپس آئیں، خلیج کو بڑی طاقتوں کے تنازعے کا میدان نہیں بننا چاہیے: چینی صدربحری ناکہ بندی کے خاتمے اور مطالبات پورے ہونے تک امریکہ سے کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، ایرانبلاول بھٹو کو وزیراعظم بننے کی دو بار پیشکش ہوئی، قمر زمان کائرہ کا اہم انکشافڈیجیٹل اثاثوں کو مالیاتی نظام میں شامل کیا جائے، وزیر خزانہ
کاروبار

ڈیجیٹل اثاثوں کو مالیاتی نظام میں شامل کیا جائے، وزیر خزانہ

ڈیجیٹل اثاثوں

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل اثاثوں کو ملک کے مالیاتی نظام میں جگہ ملنی چاہیے تاکہ کاروباری لاگت کم ہو اور معیشت پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہو۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی تقریب سے ورچوئل خطاب میں اظہار خیال کرتے0020ہوئے کہا ہے کہ ڈیجیٹل اثاثوں کو ملکی مالیاتی نظام میں باقاعدہ جگہ ملنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایسی جدید مالیاتی جدت کی اشد ضرورت ہے، جو کاروباری لاگت کو نمایاں طور پر کم کرے اور زیادہ سے زیادہ افراد کو باضابطہ معیشت کا حصہ بنائے۔ پاکستان کا معاشی سفر اب استحکام سے پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ معاشی ترقی کے لیے سخت مالیاتی نظم و ضبط، ملکی برآمدات میں تیز رفتار اضافہ اور نجی سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہو چکا ہے۔

محمد اورنگزیب کے مطابق ڈیجیٹل جدت کو مالیاتی نظام تک عام شہری کی رسائی اور کاروباری خدمات کی فراہمی میں معاون ہونا چاہیے۔ عام صارفین کے لیے ڈپازٹ ٹوکنز کا استعمال ڈیجیٹل مالیاتی جدت کی ایک بہترین اور عملی مثال ثابت ہو سکتا ہے۔