تازہ ترین
کراچی جرائم پیشہ افراد کے نرغے میں، 8 ماہ میں 51 ہزار سے زائد وارداتیں، 456 افراد قتلسندھ کے تمام نجی اسکولوں کی گاڑیوں میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈرز پر پابندی عائدسندھ بھر میں 40 فیصد سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، رپورٹواٹس ایپ میں بڑی تبدیلی کی تیاری، صارفین اب پروفائل پر کور فوٹو بھی لگا سکیں گےامریکہ اور ایران اسلام آباد معاہدے پر واپس آئیں، خلیج کو بڑی طاقتوں کے تنازعے کا میدان نہیں بننا چاہیے: چینی صدربحری ناکہ بندی کے خاتمے اور مطالبات پورے ہونے تک امریکہ سے کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، ایرانبلاول بھٹو کو وزیراعظم بننے کی دو بار پیشکش ہوئی، قمر زمان کائرہ کا اہم انکشافڈیجیٹل اثاثوں کو مالیاتی نظام میں شامل کیا جائے، وزیر خزانہکراچی جرائم پیشہ افراد کے نرغے میں، 8 ماہ میں 51 ہزار سے زائد وارداتیں، 456 افراد قتلسندھ کے تمام نجی اسکولوں کی گاڑیوں میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈرز پر پابندی عائدسندھ بھر میں 40 فیصد سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، رپورٹواٹس ایپ میں بڑی تبدیلی کی تیاری، صارفین اب پروفائل پر کور فوٹو بھی لگا سکیں گےامریکہ اور ایران اسلام آباد معاہدے پر واپس آئیں، خلیج کو بڑی طاقتوں کے تنازعے کا میدان نہیں بننا چاہیے: چینی صدربحری ناکہ بندی کے خاتمے اور مطالبات پورے ہونے تک امریکہ سے کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، ایرانبلاول بھٹو کو وزیراعظم بننے کی دو بار پیشکش ہوئی، قمر زمان کائرہ کا اہم انکشافڈیجیٹل اثاثوں کو مالیاتی نظام میں شامل کیا جائے، وزیر خزانہ
کاروبار

سوئی گیس کے نئے کنکشن پر پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھا دی گئی

سوئی گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کے نئے گیس کنکشن پر عائد پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھا دی ہے۔

 ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے بعد نئے کنکشن کے منتظر شہریوں کو مزید انتظار کرنا پڑے گا۔ اس ماہ سے کمرشل تندور، ہوٹلوں اور دیگر کاروباری شعبوں کے نئے کنکشن بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہزاروں صارفین نے ارجنٹ فیس بھی جمع کروا رکھی ہے، لیکن اس کے باوجود انہیں گیس کے کنکشن نہیں مل سکے۔ صارفین کافی عرصے سے کنکشن کے اجرا کے منتظر ہیں۔ تاہم موجودہ صورتحال میں ان کی درخواستوں پر پیش رفت نہیں ہو رہی۔

گیس کنکشن پر پابندی کی ایک بڑی وجہ سپلائی میں کمی بتائی جا رہی ہے۔ آر ایل این جی کی فراہمی بھی متاثر ہے، جبکہ موجودہ گیس سسٹم میں شارٹ فال بڑھتا جا رہا ہے۔ سردیوں کا موسم شروع ہونے کے ساتھ ہی گیس کی طلب میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ اس صورتحال میں گھریلو صارفین کو بھی گیس کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ نئے کنکشن پر پابندی وزارت پیٹرولیم کی جانب سے عائد کی گئی ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ رکنے کے بعد ہی نئے گیس کنکشن کی بحالی کا امکان ہے۔

فی الحال پابندی ختم کرنے یا نئے کنکشن جاری کرنے کے حوالے سے کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی۔ اس لیے گھریلو اور کمرشل صارفین کو مزید انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔