ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2400 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت 2058 روپے اضافے سے 3 لاکھ 53 ہزار 340 روپے ہو گئی۔
اس کے علاوہ 100 روپے اضافے سے فی تولہ چاندی کی قیمت 5488 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں24ڈالراضافے سے فی اونس سونا 3896 ڈالر پر پہنچ گیا۔






