تازہ ترین
کراچی جرائم پیشہ افراد کے نرغے میں، 8 ماہ میں 51 ہزار سے زائد وارداتیں، 456 افراد قتلسندھ کے تمام نجی اسکولوں کی گاڑیوں میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈرز پر پابندی عائدسندھ بھر میں 40 فیصد سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، رپورٹواٹس ایپ میں بڑی تبدیلی کی تیاری، صارفین اب پروفائل پر کور فوٹو بھی لگا سکیں گےامریکہ اور ایران اسلام آباد معاہدے پر واپس آئیں، خلیج کو بڑی طاقتوں کے تنازعے کا میدان نہیں بننا چاہیے: چینی صدربحری ناکہ بندی کے خاتمے اور مطالبات پورے ہونے تک امریکہ سے کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، ایرانبلاول بھٹو کو وزیراعظم بننے کی دو بار پیشکش ہوئی، قمر زمان کائرہ کا اہم انکشافڈیجیٹل اثاثوں کو مالیاتی نظام میں شامل کیا جائے، وزیر خزانہکراچی جرائم پیشہ افراد کے نرغے میں، 8 ماہ میں 51 ہزار سے زائد وارداتیں، 456 افراد قتلسندھ کے تمام نجی اسکولوں کی گاڑیوں میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈرز پر پابندی عائدسندھ بھر میں 40 فیصد سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، رپورٹواٹس ایپ میں بڑی تبدیلی کی تیاری، صارفین اب پروفائل پر کور فوٹو بھی لگا سکیں گےامریکہ اور ایران اسلام آباد معاہدے پر واپس آئیں، خلیج کو بڑی طاقتوں کے تنازعے کا میدان نہیں بننا چاہیے: چینی صدربحری ناکہ بندی کے خاتمے اور مطالبات پورے ہونے تک امریکہ سے کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، ایرانبلاول بھٹو کو وزیراعظم بننے کی دو بار پیشکش ہوئی، قمر زمان کائرہ کا اہم انکشافڈیجیٹل اثاثوں کو مالیاتی نظام میں شامل کیا جائے، وزیر خزانہ
کاروبار

انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے کن افراد پر جرمانہ نہیں ہو گا؟ جانیے

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مقررہ آخری تاریخ ختم ہو گئی ہے۔

 اب آج سے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والے افراد کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تاہم وہ ٹیکس دہندگان اس جرمانے سے بچ سکتے ہیں جنہوں نے آخری تاریخ گزرنے سے پہلے گوشوارے جمع کرانے کے لیے مہلت بڑھانے کی درخواست دے دی تھی۔

ایف بی آر کے مطابق مقررہ تاریخ تک ملک بھر میں 78 لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے۔ دوسری جانب تاجر آسان ٹیکس اسکیم کے تحت بھی 1945 انکم ٹیکس ریٹرن جمع ہوئے۔ اس اسکیم کے ذریعے مجموعی طور پر 19 کروڑ روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

ایف بی آر حکام کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر کے دوران مجموعی طور پر 1013 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا۔ اس ماہ ٹیکس وصولی کا ہدف 1132 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا۔ اس طرح اکتوبر میں مقررہ ہدف کے مقابلے میں کم ٹیکس جمع ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق اکتوبر میں انکم ٹیکس کی مد میں 430 ارب روپے وصول کیے گئے۔ سیلز ٹیکس کی وصولی 425 ارب روپے رہی۔ اس کے علاوہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 80 ارب روپے اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 118 ارب روپے جمع ہوئے۔

رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ، یعنی جولائی سے اکتوبر تک مجموعی طور پر 4099 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ اس مدت کے لیے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف 4185 ارب روپے رکھا گیا تھا۔ یوں چار ماہ کے دوران ٹیکس وصولی مقررہ ہدف سے 86 ارب روپے کم رہی۔