تازہ ترین
کراچی جرائم پیشہ افراد کے نرغے میں، 8 ماہ میں 51 ہزار سے زائد وارداتیں، 456 افراد قتلسندھ کے تمام نجی اسکولوں کی گاڑیوں میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈرز پر پابندی عائدسندھ بھر میں 40 فیصد سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، رپورٹواٹس ایپ میں بڑی تبدیلی کی تیاری، صارفین اب پروفائل پر کور فوٹو بھی لگا سکیں گےامریکہ اور ایران اسلام آباد معاہدے پر واپس آئیں، خلیج کو بڑی طاقتوں کے تنازعے کا میدان نہیں بننا چاہیے: چینی صدربحری ناکہ بندی کے خاتمے اور مطالبات پورے ہونے تک امریکہ سے کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، ایرانبلاول بھٹو کو وزیراعظم بننے کی دو بار پیشکش ہوئی، قمر زمان کائرہ کا اہم انکشافڈیجیٹل اثاثوں کو مالیاتی نظام میں شامل کیا جائے، وزیر خزانہکراچی جرائم پیشہ افراد کے نرغے میں، 8 ماہ میں 51 ہزار سے زائد وارداتیں، 456 افراد قتلسندھ کے تمام نجی اسکولوں کی گاڑیوں میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈرز پر پابندی عائدسندھ بھر میں 40 فیصد سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، رپورٹواٹس ایپ میں بڑی تبدیلی کی تیاری، صارفین اب پروفائل پر کور فوٹو بھی لگا سکیں گےامریکہ اور ایران اسلام آباد معاہدے پر واپس آئیں، خلیج کو بڑی طاقتوں کے تنازعے کا میدان نہیں بننا چاہیے: چینی صدربحری ناکہ بندی کے خاتمے اور مطالبات پورے ہونے تک امریکہ سے کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، ایرانبلاول بھٹو کو وزیراعظم بننے کی دو بار پیشکش ہوئی، قمر زمان کائرہ کا اہم انکشافڈیجیٹل اثاثوں کو مالیاتی نظام میں شامل کیا جائے، وزیر خزانہ
پاکستان

سندھ کے تمام نجی اسکولوں کی گاڑیوں میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈرز پر پابندی عائد

نجی اسکولوں

سندھ کے تمام نجی اسکولوں کی گاڑیوں میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈرز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی، گنجائش سے زائد بچوں کو بٹھانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

سندھ میں نجی اسکولوں کی گاڑیوں میں طلبہ کی محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے اہم حفاظتی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ جاری کردہ احکامات کے تحت اسکول وینز میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈرز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور طلبہ کی جان کو خطرے میں ڈالنے والے غیر معیاری سلنڈرز کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی اسکول وینز میں گنجائش سے زائد بچوں کو بٹھانے پر بھی سخت پابندی لگا دی گئی ہے۔ سندھ کے تمام نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طلبہ کی آمدورفت کے لیے صرف معیاری اور محفوظ گاڑیاں ہی استعمال کریں۔

حکومت نے اسکول گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لیے درست ڈرائیونگ لائسنس لازمی قرار دیا ہے اور گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ و دیگر قانونی دستاویزات کو مکمل رکھنے کا حکم دیا ہے۔

نجی اسکول انتظامیہ کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں میں حفاظتی انتظامات اور ہنگامی سہولیات کو یقینی بنائیں اور گاڑیوں کی باقاعدہ جانچ پڑتال کریں۔

تمام اداروں کو واضح کیا گیا ہے کہ ان حفاظتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔