تازہ ترین
این سی سی آئی اے کو سائبر پولیس میں تبدیل کرنے کی تجویز، وزیر اعظم نے تنظیم نو کیلئے کمیٹی قائم کردیاسرائیل نے فلسطین کے کم از کم 7 ارب ڈالر کے محصولات روک لیے، مالی اور انسانی بحران شدت اختیار کر گیاپاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط رہی ہے، شی جن پنگ کی پاکستان کو خلا میں داخلے پر مبارکبادوزیر اعظم کا بھارت میں پاکستان کی بہترین انداز میں نمائندگی پر ڈاکٹر مصدق ملک کو خراج تحسینشینزو 24 مشن کے پاکستانی اور چینی خلاباز تیانگونگ خلائی اسٹیشن میں داخلموٹر سائیکل چلاتے ہوئے اپنی آنکھوں کی حفاظت کیسے کریں؟ آسان طریقہ جان لیںایران کو دشمن کی بحری ناکہ بندی سے کوئی تشویش نہیں، ایرانی نائب صدرکراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمیاین سی سی آئی اے کو سائبر پولیس میں تبدیل کرنے کی تجویز، وزیر اعظم نے تنظیم نو کیلئے کمیٹی قائم کردیاسرائیل نے فلسطین کے کم از کم 7 ارب ڈالر کے محصولات روک لیے، مالی اور انسانی بحران شدت اختیار کر گیاپاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط رہی ہے، شی جن پنگ کی پاکستان کو خلا میں داخلے پر مبارکبادوزیر اعظم کا بھارت میں پاکستان کی بہترین انداز میں نمائندگی پر ڈاکٹر مصدق ملک کو خراج تحسینشینزو 24 مشن کے پاکستانی اور چینی خلاباز تیانگونگ خلائی اسٹیشن میں داخلموٹر سائیکل چلاتے ہوئے اپنی آنکھوں کی حفاظت کیسے کریں؟ آسان طریقہ جان لیںایران کو دشمن کی بحری ناکہ بندی سے کوئی تشویش نہیں، ایرانی نائب صدرکراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی
پاکستان

پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی تعداد بڑھ گئی

ڈرائیونگ لائسنس

پنجاب بھر میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات تیز کردیے گئے ہیں۔

 ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کے احکامات پر صوبے بھر میں لائسنس جاری کرنے کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران 4 لاکھ 38 ہزار سے زائد شہریوں کو مختلف اقسام کے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق اس عرصے میں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شہریوں کو لائسنس کے حصول اور تجدید کی سہولت فراہم کی گئی۔ صرف لاہور ٹریفک پولیس نے 75 ہزار سے زائد شہریوں کو خدمات فراہم کیں۔ اس دوران لرننگ، ریگولر اور دیگر اقسام کے لائسنس جاری کرنے کے ساتھ پہلے سے موجود لائسنسوں کی تجدید بھی کی گئی۔

3 ہفتوں میں کتنے ڈرائیونگ لائسنس جاری ہوئے؟

ترجمان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں میں ایک لاکھ 41 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے۔ جبکہ ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد کو ریگولر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔

اسی دوران ایک لاکھ 63 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنے ڈرائیونگ لائسنسوں کی تجدید کروائی۔ اس کے علاوہ بیرون ملک گاڑی چلانے کے خواہش مند 2 ہزار سے زائد افراد کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے۔

ٹریفک پولیس نے گمشدہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے بھی شہریوں کو سہولت فراہم کی۔ اس سلسلے میں ایک ہزار سے زائد افراد کو نئے لائسنس جاری کیے گئے تاکہ وہ دوبارہ قانونی طور پر ڈرائیونگ کرسکیں۔

ای ڈرائیونگ لائسنس ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت

پنجاب میں شہریوں کو ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنے کے لیے ای ڈرائیونگ لائسنس کے استعمال میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں کے دوران ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنے ای ڈرائیونگ لائسنس ڈاؤن لوڈ کیے۔

اس سہولت کے ذریعے شہری اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی ڈیجیٹل کاپی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس سے انہیں ہر وقت اصل کارڈ ساتھ رکھنے کی پریشانی سے بھی کسی حد تک سہولت ملتی ہے۔

ٹریفک حادثات میں 35 فیصد کمی کا دعویٰ

ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کے مطابق شہریوں میں باقاعدہ تربیت حاصل کرنے کے بعد گاڑی چلانے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ اس کے مثبت نتائج بھی سامنے آئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ٹریفک حادثات کی شرح میں 35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محفوظ ڈرائیونگ کو فروغ دینے کے لیے صوبے بھر میں اقدامات جاری ہیں۔ شہریوں کو ڈرائیونگ کے اصولوں سے آگاہ کرنے اور باقاعدہ لائسنس حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔