تازہ ترین
این سی سی آئی اے کو سائبر پولیس میں تبدیل کرنے کی تجویز، وزیر اعظم نے تنظیم نو کیلئے کمیٹی قائم کردیاسرائیل نے فلسطین کے کم از کم 7 ارب ڈالر کے محصولات روک لیے، مالی اور انسانی بحران شدت اختیار کر گیاپاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط رہی ہے، شی جن پنگ کی پاکستان کو خلا میں داخلے پر مبارکبادوزیر اعظم کا بھارت میں پاکستان کی بہترین انداز میں نمائندگی پر ڈاکٹر مصدق ملک کو خراج تحسینشینزو 24 مشن کے پاکستانی اور چینی خلاباز تیانگونگ خلائی اسٹیشن میں داخلموٹر سائیکل چلاتے ہوئے اپنی آنکھوں کی حفاظت کیسے کریں؟ آسان طریقہ جان لیںایران کو دشمن کی بحری ناکہ بندی سے کوئی تشویش نہیں، ایرانی نائب صدرکراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمیاین سی سی آئی اے کو سائبر پولیس میں تبدیل کرنے کی تجویز، وزیر اعظم نے تنظیم نو کیلئے کمیٹی قائم کردیاسرائیل نے فلسطین کے کم از کم 7 ارب ڈالر کے محصولات روک لیے، مالی اور انسانی بحران شدت اختیار کر گیاپاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط رہی ہے، شی جن پنگ کی پاکستان کو خلا میں داخلے پر مبارکبادوزیر اعظم کا بھارت میں پاکستان کی بہترین انداز میں نمائندگی پر ڈاکٹر مصدق ملک کو خراج تحسینشینزو 24 مشن کے پاکستانی اور چینی خلاباز تیانگونگ خلائی اسٹیشن میں داخلموٹر سائیکل چلاتے ہوئے اپنی آنکھوں کی حفاظت کیسے کریں؟ آسان طریقہ جان لیںایران کو دشمن کی بحری ناکہ بندی سے کوئی تشویش نہیں، ایرانی نائب صدرکراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی
پاکستان

این سی سی آئی اے کو سائبر پولیس میں تبدیل کرنے کی تجویز، وزیر اعظم نے تنظیم نو کیلئے کمیٹی قائم کردی

این سی سی آئی اے

وزیر اعظم کی زیر صدارت این سی سی آئی اے کی تنظیم نو سے متعلق اجلاس میں اصلاحاتی سفارشات پر غور کے لیے 4 وفاقی وزراء پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم کی زیر صدارت این سی سی آئی اے کی تنظیم نو سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر اعظم نے اصلاحاتی سفارشات پر غور کے لیے 4 وفاقی وزراء پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی، جس میں محسن نقوی، اعظم نذیر تارڑ، محمد اورنگزیب اور شزا فاطمہ خواجہ شامل ہیں۔

یہ کمیٹی رواں ہفتے کے اختتام تک اپنی سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔ اجلاس میں این سی سی آئی اے کی تنظیم نو سے متعلق سفارشات پیش کی گئیں، جن میں ادارے کو قومی سطح کی پاکستان سائبر پولیس میں تبدیل کرنے کی تجویز بھی شامل تھی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مجوزہ پاکستان سائبر پولیس میں بہترین افرادی قوت میرٹ پر بھرتی کی جائے گی، جبکہ سائبر کرائم کے حوالے سے قومی سلامتی کا مخصوص نظام فعال ہو چکا ہے اور موجودہ نظام کے تحت سائبر کرائم مقدمات کے حل کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اجلاس میں این سی سی آئی اے کی کارکردگی، انتظامی ڈھانچے اور مستقبل کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سائبر کرائمز کی روک تھام اور تحقیقات کا نظام جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے، عوام کو سائبر جرائم سے تحفظ دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، این سی سی آئی اے کو مؤثر، فعال اور جدید ادارہ بنانے کے لیے تنظیم نو تیز کی جائے۔

وزیر اعظم نے ایجنسی اور ذیلی دفاتر میں آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے ماہرین تعینات کرنے، این سی سی آئی اے میں بہترین افرادی قوت میرٹ پر بھرتی کرنے، تنظیم نو میں مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر توجہ دینے اور سائبر کرائم کے زیر التوا مقدمات نمٹانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، ڈاکٹر مصدق ملک، احد چیمہ، محمد اورنگزیب اور محسن نقوی کے علاوہ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔