تازہ ترین
این سی سی آئی اے کو سائبر پولیس میں تبدیل کرنے کی تجویز، وزیر اعظم نے تنظیم نو کیلئے کمیٹی قائم کردیاسرائیل نے فلسطین کے کم از کم 7 ارب ڈالر کے محصولات روک لیے، مالی اور انسانی بحران شدت اختیار کر گیاپاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط رہی ہے، شی جن پنگ کی پاکستان کو خلا میں داخلے پر مبارکبادوزیر اعظم کا بھارت میں پاکستان کی بہترین انداز میں نمائندگی پر ڈاکٹر مصدق ملک کو خراج تحسینشینزو 24 مشن کے پاکستانی اور چینی خلاباز تیانگونگ خلائی اسٹیشن میں داخلموٹر سائیکل چلاتے ہوئے اپنی آنکھوں کی حفاظت کیسے کریں؟ آسان طریقہ جان لیںایران کو دشمن کی بحری ناکہ بندی سے کوئی تشویش نہیں، ایرانی نائب صدرکراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمیاین سی سی آئی اے کو سائبر پولیس میں تبدیل کرنے کی تجویز، وزیر اعظم نے تنظیم نو کیلئے کمیٹی قائم کردیاسرائیل نے فلسطین کے کم از کم 7 ارب ڈالر کے محصولات روک لیے، مالی اور انسانی بحران شدت اختیار کر گیاپاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط رہی ہے، شی جن پنگ کی پاکستان کو خلا میں داخلے پر مبارکبادوزیر اعظم کا بھارت میں پاکستان کی بہترین انداز میں نمائندگی پر ڈاکٹر مصدق ملک کو خراج تحسینشینزو 24 مشن کے پاکستانی اور چینی خلاباز تیانگونگ خلائی اسٹیشن میں داخلموٹر سائیکل چلاتے ہوئے اپنی آنکھوں کی حفاظت کیسے کریں؟ آسان طریقہ جان لیںایران کو دشمن کی بحری ناکہ بندی سے کوئی تشویش نہیں، ایرانی نائب صدرکراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی
پاکستان

شینزو 24 مشن کے پاکستانی اور چینی خلاباز تیانگونگ خلائی اسٹیشن میں داخل

تیانگونگ

چین کے شینزو 24 مشن کے پاکستانی اور چینی خلاباز کامیابی کے ساتھ چین کے خلائی اسٹیشن تیانگونگ میں داخل ہو گئے ہیں۔

یہ مشن صبح جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ ہوا تھا، جو قریباً ساڑھے 3 گھنٹے کے سفر کے بعد خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوا، جبکہ اس سے قبل اس کے کامیابی سے مدار میں داخل ہونے کی اطلاع سامنے آئی تھی۔

اس مشن میں پاکستان کے خلاباز ذیشان علی اور 2 چینی خلاباز بونگ بو اور وو یی خلائی اسٹیشن تیانگونگ کے اندر پہنچ گئے ہیں اور وہاں سے تصاویر کے ساتھ ویڈیوز بھی جاری کی گئی ہیں۔

پاکستانی خلاباز کا خلائی اسٹیشن پر شاندار استقبال کیا گیا اور خلائی اسٹیشن میں موجود تمام خلابازوں نے گروپ فوٹو بھی بنایا۔

محمد ذیشان اس خلائی اسٹیشن پر پہنچنے والے پہلے غیر ملکی شہری بن گئے ہیں۔ چین کے قومی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق اسٹیشن پر موجود خلابازوں نے زمین سے جانے والوں کا دروازہ کھول کر استقبال کیا اور ملاقات کو اسپیس ہینڈ شیک قرار دیا گیا ہے۔

لانچ کے بعد جاری ہونے والی تصاویر میں خلابازوں کو خلائی جہاز کے اندر دیکھا جا سکتا تھا، جہاں وہ پرواز کے دوران معمول کے مطابق اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔