تازہ ترین
این سی سی آئی اے کو سائبر پولیس میں تبدیل کرنے کی تجویز، وزیر اعظم نے تنظیم نو کیلئے کمیٹی قائم کردیاسرائیل نے فلسطین کے کم از کم 7 ارب ڈالر کے محصولات روک لیے، مالی اور انسانی بحران شدت اختیار کر گیاپاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط رہی ہے، شی جن پنگ کی پاکستان کو خلا میں داخلے پر مبارکبادوزیر اعظم کا بھارت میں پاکستان کی بہترین انداز میں نمائندگی پر ڈاکٹر مصدق ملک کو خراج تحسینشینزو 24 مشن کے پاکستانی اور چینی خلاباز تیانگونگ خلائی اسٹیشن میں داخلموٹر سائیکل چلاتے ہوئے اپنی آنکھوں کی حفاظت کیسے کریں؟ آسان طریقہ جان لیںایران کو دشمن کی بحری ناکہ بندی سے کوئی تشویش نہیں، ایرانی نائب صدرکراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمیاین سی سی آئی اے کو سائبر پولیس میں تبدیل کرنے کی تجویز، وزیر اعظم نے تنظیم نو کیلئے کمیٹی قائم کردیاسرائیل نے فلسطین کے کم از کم 7 ارب ڈالر کے محصولات روک لیے، مالی اور انسانی بحران شدت اختیار کر گیاپاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط رہی ہے، شی جن پنگ کی پاکستان کو خلا میں داخلے پر مبارکبادوزیر اعظم کا بھارت میں پاکستان کی بہترین انداز میں نمائندگی پر ڈاکٹر مصدق ملک کو خراج تحسینشینزو 24 مشن کے پاکستانی اور چینی خلاباز تیانگونگ خلائی اسٹیشن میں داخلموٹر سائیکل چلاتے ہوئے اپنی آنکھوں کی حفاظت کیسے کریں؟ آسان طریقہ جان لیںایران کو دشمن کی بحری ناکہ بندی سے کوئی تشویش نہیں، ایرانی نائب صدرکراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی
پاکستان

کراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی

Exclusive

کراچی: بلوچ کالونی کے قریب ایڈمنسٹریٹو ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی کے بلاک فور میں زیر تعمیر 6 منزلہ عمارت کی بالائی منزلیں گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ایک لاش اور 6 زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے ملبے سے ابتدائی طور پر ایک شخص کی لاش اور 4 زخمیوں کو نکالا گیا تھا۔ زخمیوں کی شناخت نادر حسین، شوکت علی اور احمد کے نام سے ہوئی جبکہ ایک زخمی کی شناخت نہیں ہوسکی۔ بعدازاں مزید زخمیوں کو نکالے جانے کے بعد ملبے سے نکالے گئے زخمیوں کی تعداد 10 ہوگئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایک زخمی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ عمارت گرنے سے قبل ہلنا شروع ہوگئی تھی، جس کے بعد اس کی بالائی منزلیں منہدم ہوگئیں۔ ملبہ ہٹانے اور دبے افراد کو تلاش کرنے کے لیے ہیوی مشینری بھی طلب کرلی گئی ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق عمارت میں فنشنگ کا کام جاری تھا اور وہاں کوئی رہائش پذیر نہیں تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ عمارت کی تعمیر مکمل ہونے کے قریب تھی۔

عمارت کی تعمیر سے متعلق ایس بی سی اے کی تفصیلات

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے مطابق کراچی ایڈمنسٹریٹو سوسائٹی بلاک فور میں گرنے والی عمارت 600 گز کے پلاٹ پر تعمیر کی گئی تھی۔ ادارے کے مطابق مذکورہ پلاٹ پر گراؤنڈ پلس 5 منزلہ عمارت تعمیر تھی، جبکہ رہائشی پلاٹ پر مبینہ طور پر کمرشل تعمیرات کی گئی تھیں۔

ایس بی سی اے کے مطابق عمارت میں مبینہ طور پر غیر قانونی فلیٹ نما رہائشی پورشنز بھی تعمیر کیے جا رہے تھے۔ واقعے کے بعد ایس بی سی اے کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا واقعے کا نوٹس

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی ایڈمنسٹریٹو سوسائٹی میں عمارت گرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو باہمی رابطے کے ساتھ امدادی آپریشن مکمل کرنے اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا۔ انہوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں عمارت گرنے کے نتیجے میں شہری کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔

وزیراعظم نے جاں بحق شہری کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔