تازہ ترین
Rockstar Games کے بانی اور GTA کے پیچھے چھپی کاروباری سلطنتچار پمپ، آٹھ ہزار لیٹر فی منٹ: زمزم کے تجربے میں کیا ہوا؟ ڈاکٹر کوشک کی تحقیق سے اہم تفصیلات سامنے آگئیںپنجاب میں اسلام آباد نمبر کی گاڑیوں کی فزیکل انسپکشن بندلاہور میں ہنی ٹریپ کا بڑا اسکینڈل بے نقاب ہوگیا، جعلی صحافی اور وکیل سمیت 2 ملزمان گرفتارلاہور میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف دو روزہ کریک ڈاؤن کا فیصلہایم کیو ایم کا شہر کا امن برقرار رکھنے کا فیصلہ، 29 نومبر کی ریلی اور جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان آج متوقعاسلام آباد میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی تزویراتی، سیاسی ودفاعی کمیٹی کا دوسرا اجلاس،مشترکہ اعلامیہ جاریخبردار!!! دل کی بیماری کی 5 ایسی خاموش علامات جنہیں اکثر لوگ معمولی سمجھ کر نظر انداز کردیتے ہیںRockstar Games کے بانی اور GTA کے پیچھے چھپی کاروباری سلطنتچار پمپ، آٹھ ہزار لیٹر فی منٹ: زمزم کے تجربے میں کیا ہوا؟ ڈاکٹر کوشک کی تحقیق سے اہم تفصیلات سامنے آگئیںپنجاب میں اسلام آباد نمبر کی گاڑیوں کی فزیکل انسپکشن بندلاہور میں ہنی ٹریپ کا بڑا اسکینڈل بے نقاب ہوگیا، جعلی صحافی اور وکیل سمیت 2 ملزمان گرفتارلاہور میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف دو روزہ کریک ڈاؤن کا فیصلہایم کیو ایم کا شہر کا امن برقرار رکھنے کا فیصلہ، 29 نومبر کی ریلی اور جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان آج متوقعاسلام آباد میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی تزویراتی، سیاسی ودفاعی کمیٹی کا دوسرا اجلاس،مشترکہ اعلامیہ جاریخبردار!!! دل کی بیماری کی 5 ایسی خاموش علامات جنہیں اکثر لوگ معمولی سمجھ کر نظر انداز کردیتے ہیں
پاکستان

اسلام آباد میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی تزویراتی، سیاسی ودفاعی کمیٹی کا دوسرا اجلاس،مشترکہ اعلامیہ جاری

ExclusiveOriginal GTV Reporting
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اجلاس

اسلام آباد میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی تزویراتی، سیاسی و دفاعی کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا، جس کے بعد تینوں ممالک کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اجلاس میں اجتماعی دفاع، باہمی یکجہتی، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں تینوں ممالک نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اجتماعی دفاع اور ایک دوسرے کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے احترام کے عزم کی توثیق کی۔ شرکا نے علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا اور 31 اگست 2026 کو استنبول اور 5 اکتوبر 2026 کو ریاض میں ہونے والے گزشتہ اجلاسوں کے بعد سامنے آنے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس میں سعودی عرب میں دفاعی اتحاد کے سیکریٹریٹ کے قیام اور اسے فعال بنانے کے لیے ہونے والی پیش رفت کو سراہا گیا۔ اعلامیے میں اس پیش رفت کو معاہدے کے عملی نفاذ اور رکن ممالک کے درمیان دفاعی رابطوں کو مؤثر بنانے کی جانب اہم قدم قرار دیا گیا۔

شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تینوں ممالک کے درمیان مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، علاقائی کشیدگی میں کمی کی کوششوں کی حمایت کی جائے گی اور تنازعات کے حل کے لیے مکالمے اور سفارتی ذرائع کو فروغ دیا جائے گا۔ اجلاس میں خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

مشترکہ اعلامیے میں سعودی عرب میں شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حوثی ملیشیا کے مسلسل حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔ تینوں ممالک نے اجتماعی دفاعی معاہدے کے تحت مملکت سعودی عرب کی سلامتی کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے شہری آبادی اور تنصیبات کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔

اجلاس میں دفاعی شعبے میں تعاون کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس ضمن میں دفاعی صنعت، مشترکہ تکنیکی ترقی، تربیت اور استعداد کار میں اضافے کے شعبوں میں اشتراک مضبوط بنانے کا عہد کیا گیا، تاکہ تینوں ممالک کی اجتماعی دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے ساتھ علاقائی امن و سلامتی میں بھی کردار ادا کیا جا سکے۔