تازہ ترین
بلوچستان کے شیر باز مری نے عالمی ایم ایم اے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیاگوادر شہر پر بھارتی منفی پروپیگنڈا بے نقاب، تمام معمولاتِ زندگی پرامن طور پر رواں دواںپاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، ستمبر میں 435 ملین ڈالر کا ہدف حاصلمودی حکومت کا پاکستان دشمن ایجنڈا، سکھ یاتریوں کے پاکستان آنے پر پابندی برقرارافغان فریڈم فرنٹ کی بگرام ملٹری بیس پر کارروائی، 10 سے زائد طالبان اہلکار ہلاک و زخمیقومی کرکٹر صائم ایوب کو پاکستان اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیاگوگل میپس استعمال کرتے وقت یہ غلطی نہ کریں!!! ورنہ فون کی بیٹری تیزی سے ختم ہوگیصبح یا رات؟ بلڈ شوگر کنٹرول کرنے کے لیے چہل قدمی کا بہترین وقت کون سا ہے؟بلوچستان کے شیر باز مری نے عالمی ایم ایم اے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیاگوادر شہر پر بھارتی منفی پروپیگنڈا بے نقاب، تمام معمولاتِ زندگی پرامن طور پر رواں دواںپاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، ستمبر میں 435 ملین ڈالر کا ہدف حاصلمودی حکومت کا پاکستان دشمن ایجنڈا، سکھ یاتریوں کے پاکستان آنے پر پابندی برقرارافغان فریڈم فرنٹ کی بگرام ملٹری بیس پر کارروائی، 10 سے زائد طالبان اہلکار ہلاک و زخمیقومی کرکٹر صائم ایوب کو پاکستان اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیاگوگل میپس استعمال کرتے وقت یہ غلطی نہ کریں!!! ورنہ فون کی بیٹری تیزی سے ختم ہوگیصبح یا رات؟ بلڈ شوگر کنٹرول کرنے کے لیے چہل قدمی کا بہترین وقت کون سا ہے؟
دنیا

سری لنکا نے طبی امداد کے بعد سمندر میں پھسنے 40 ایرانی ملاحوں کو وطن واپس بھیج دیا

40 ایرانی

سری لنکا نے گال کے قریب سمندر میں پھنسے ہوئے مال بردار جہازوں سے نکالے گئے 40 ایرانی ملاحوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد بحفاظت ایران روانہ کر دیا۔

سری لنکا کے وزیر خارجہ وجیتا ہیراتھ نے میڈیا کو بتایا کہ گال کے ساحل سے دور پھنسے ہوئے تجارتی جہازوں سے لائے گئے تمام 40 ملاحوں کو ملک میں طبی سہولیات فراہم کی گئیں، جن کے بعد وہ ہفتے کی صبح ایران کے لیے روانہ ہو گئے۔

وزارت خارجہ کے مطابق یہ ملاح بندرگاہ گال سے چوبیس سمندری میل کے فاصلے پر موجود تجارتی جہازوں پر سوار تھے، ان کی صحت بگڑنے پر سمندری حکام کو ہنگامی کال موصول ہوئی۔

کولمبو میں موجود ایرانی سفارت خانے نے ان ملاحوں کی وطن واپسی کے لیے بندوبست کیا جبکہ سری لنکن حکام نے گال کی بندرگاہ کے ذریعے ان کی محفوظ منتقلی کو یقینی بنایا۔ وزارت کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے اپنے انسانی ہمدردی کے فرائض انجام دیتے ہوئے اس تبادلے کو مربوط کیا۔

دوسری جانب امریکی بحری ناکہ بندی کی وجہ سے تیل کے حامل تقریبا ایک درجن خالی ایرانی ٹینکرز ابھی تک گال کے قریب لنگر انداز ہیں اور ایران واپس جانے سے قاصر ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مارچ میں بھی سری لنکا کے قریب امریکی فوجی حملے میں ایک ایرانی جنگی جہاز کے عملے کے ارکان ہلاک اور زخمی ہوئے تھے، جنہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔