ایس آئی ایف سی کی بھرپور معاونت کے باعث پاکستان کی ڈیجیٹل معاشی ترقی اور آئی ٹی کی برآمدات میں تاریخی اور ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے سائے تلے کی جانے والی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ستمبر 2026 میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کا حجم 435 ملین ڈالر کی سطح تک پہنچ گیا ہے، جو ایک نمایاں کامیابی ہے۔
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران آئی ٹی برآمدات کا مجموعی حجم 1.25 بلین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے، جو ملک کی ڈیجیٹل معیشت کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔
پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت اب ملک کے ہنر مند نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے اور بہترین مواقع پیدا کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستانی فری لانسرز کی برآمدی آمدن ستمبر 2026 میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق صرف ستمبر کے مہینے میں پاکستانی فری لانسرز نے 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ حاصل کر کے ملکی معیشت کو بڑا سہارا دیا ہے۔






