تازہ ترین
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے کا ہوگیاسیکورٹی فورسز کے ضلع کچھی اور وڈھ میں آپریشنز، فتنہ الہندوستان کے 9 دہشت گرد جہنم واصلپیسکو ملازمین کے میڈیکل کلیمز کے طریقہ کار میں تبدیلی، یکم دسمبر سے نیا نظام نافذ ہوگااسٹیج پر فلسطینی پرچم؛ فضا میں آزادی کے نعرے! میکلمور نے خاموش رہنے سے انکار کردیا، فلسطین کیلئے آخری سانس تک آواز اٹھانے کا اعلانطلبہ اور والدین کیلئے بڑی خبر!!! اسموگ کے باعث اسکول بند ہوں گے؟ اہم خبر آگئیامریکا کے زوال سے ایٹمی تباہی تک!!!! امریکا کے ساتھ آگے کیا ہونے والا ہے؟ ایٹمی جنگ سمیت 3 خوفناک پیشگوئیاں سامنے آگئیںنااہل پی ٹی آئی کے طویل دور اقتدار کے باوجود خیبرپختونخوا کے عوام تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محرومسوشل میڈیا پر کون سے 3 کام آپ کو NCCIA کے ریڈار پر لاسکتے ہیں؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیںسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے کا ہوگیاسیکورٹی فورسز کے ضلع کچھی اور وڈھ میں آپریشنز، فتنہ الہندوستان کے 9 دہشت گرد جہنم واصلپیسکو ملازمین کے میڈیکل کلیمز کے طریقہ کار میں تبدیلی، یکم دسمبر سے نیا نظام نافذ ہوگااسٹیج پر فلسطینی پرچم؛ فضا میں آزادی کے نعرے! میکلمور نے خاموش رہنے سے انکار کردیا، فلسطین کیلئے آخری سانس تک آواز اٹھانے کا اعلانطلبہ اور والدین کیلئے بڑی خبر!!! اسموگ کے باعث اسکول بند ہوں گے؟ اہم خبر آگئیامریکا کے زوال سے ایٹمی تباہی تک!!!! امریکا کے ساتھ آگے کیا ہونے والا ہے؟ ایٹمی جنگ سمیت 3 خوفناک پیشگوئیاں سامنے آگئیںنااہل پی ٹی آئی کے طویل دور اقتدار کے باوجود خیبرپختونخوا کے عوام تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محرومسوشل میڈیا پر کون سے 3 کام آپ کو NCCIA کے ریڈار پر لاسکتے ہیں؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
دنیا

سعودی اتحاد نے حوثیوں کے طائف اور ینبع کی طرف داغے گئے دو بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیئے

بیلسٹک میزائل

سعودی عرب کی سول ڈیفنس نے جدہ اور ینبع میں ہنگامی الرٹس جاری کرنے کے بعد واپس لے لیے ہیں، جبکہ فضائی دفاعی نظام نے حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل تباہ کر دیئے ہیں۔

سعودی اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل ہدف پر پہنچنے سے قبل تباہ کر دیئے ہیں۔

سعودی عرب کے سول ڈیفنس نے جدہ اور ینبع کے اضلاع میں ہنگامی الرٹس جاری کرنے کے بعد انہیں منسوخ کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر الگ الگ پوسٹس میں ایجنسی نے بتایا کہ یہ الرٹس نیشنل ارلی وارننگ پلیٹ فارم کے ذریعے شہریوں کو ممکنہ خطرے سے آگاہ کرنے کے لیے جاری کی گئی تھیں۔

بعد میں اعلان کیا گیا کہ دونوں علاقوں میں خطرہ ٹل چکا ہے اور شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ سول ڈیفنس کی حفاظتی ہدایات پر عمل کرتے رہیں، ہجوم یا ویڈیو بنانے سے گریز کریں۔

دوسری جانب، سعودی قیادت میں قائم اتحاد کے ترجمان نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ سعودی ایئر ڈیفنس نے حوثیوں کی جانب سے طائف کی طرف داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل کامیابی کے ساتھ فضا میں ہی روک کر تباہ کر دیا ہے۔ اتحاد نے مزید بتایا کہ ینبع کی طرف فائر کیا گیا، ایک دوسرا میزائل بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔