جنوبی کوریا کے قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا ہے کہ سیول حکومت آبنائے ہرمز میں سمندری گشت کیلئے طیارہ بھیجنے سمیت مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے۔
پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے جنوبی کوریا کے قومی سلامتی کے مشیر وئی سنگ لاک نے بتایا کہ ان کا ملک آبنائے ہرمز میں ممکنہ فوجی تعیناتی کے لیے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہا ہے، جس میں بحری گشت کرنے والا طیارہ بھیجنا بھی شامل ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ جنوبی کوریا اس معاملے پر امریکہ کے ساتھ مسلسل بات چیت کر رہا ہے، تاہم صدر لی جے میونگ پہلے ہی جنگی دستے یا جنگی تعیناتی کے امکان کو مکمل طور پر مسترد کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی کوریا کی معیشت کا انحصار بڑی حد تک آبنائے ہرمز سے آنے والی توانائی کی سپلائی پر ہے۔






