تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل، قومی قیادت کی مبارکباداگر عوامی رائے صوبوں کے حق میں آتی ہے تو بنائیں، ورنہ نہ بنائیں، عطا تارڑکراچی سیف سٹی کیلئے 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز منظور، منصوبہ عوامی تحفظ کا نظام بننا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھسندھ میں انتظامی یونٹس بننے چاہیں، پیپلز پارٹی قوم پرستوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، حافظ نعیمکسی کی زمین پر قبر یا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بنتی، سپریم کورٹکالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا صفایا ہوگا، مزید نرمی نہیں برتی جائے گی، طلال چوہدریسردیوں کے پرانے کپڑوں سے بدبو کیسے دور کریں؟ ہر قسم کے لباس کی صفائی کے آسان طریقے جانیںسردیوں میں قبض اور گیس سے نجات کے لیے زیرہ، اجوائن اور سونف کا قہوہفیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل، قومی قیادت کی مبارکباداگر عوامی رائے صوبوں کے حق میں آتی ہے تو بنائیں، ورنہ نہ بنائیں، عطا تارڑکراچی سیف سٹی کیلئے 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز منظور، منصوبہ عوامی تحفظ کا نظام بننا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھسندھ میں انتظامی یونٹس بننے چاہیں، پیپلز پارٹی قوم پرستوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، حافظ نعیمکسی کی زمین پر قبر یا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بنتی، سپریم کورٹکالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا صفایا ہوگا، مزید نرمی نہیں برتی جائے گی، طلال چوہدریسردیوں کے پرانے کپڑوں سے بدبو کیسے دور کریں؟ ہر قسم کے لباس کی صفائی کے آسان طریقے جانیںسردیوں میں قبض اور گیس سے نجات کے لیے زیرہ، اجوائن اور سونف کا قہوہ
دلچسپ و عجیب

سیف سٹی میرا پیارا کی بڑی کامیابی، 13 سال بعد لاپتہ خاتون اہلِ خانہ سے مل گئی

ExclusiveOriginal GTV Reporting
13 سال بعد لاپتہ خاتون اہلِ خانہ سے مل گئی

سیف سٹی میرا پیارا ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی، سوشل میڈیا اور سوات پولیس کے تعاون سے 13 سال سے لاپتہ خاتون کو تلاش کرکے ان کے اہلِ خانہ سے ملوا دیا۔ مسرت بی بی 2013 میں مینگورہ، سوات سے لاپتہ ہوئی تھیں اور اس دوران دارالامان ملتان میں مقیم رہیں۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق میرا پیارا ٹیم نے مسرت بی بی کی ویڈیو ریکارڈ کرکے ان کے اہلِ خانہ کی تلاش شروع کی۔ اس مقصد کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا سے مدد لی گئی، جبکہ سوات پولیس نے بھی تلاش کے عمل میں تعاون کیا۔

ویڈیو کال کے ذریعے اہلِ خانہ سے رابطہ اور شناخت کی تصدیق

ترجمان کے مطابق مسلسل کوششوں کے بعد ٹیم نے مسرت بی بی کے اہلِ خانہ کو تلاش کرلیا۔ بعد ازاں ویڈیو کال کے ذریعے خاتون کا ان کے خاندان سے رابطہ کروایا گیا اور ان کی شناخت کی تصدیق کی گئی۔

سیف سٹی میرا پیارا ٹیم نے تمام ضروری کارروائی کے بعد مسرت بی بی کو 13 سال بعد بحفاظت ان کے والد خان محمد کے حوالے کردیا۔

13 سال بعد بیٹی سے ملاقات پر والد آبدیدہ

طویل عرصے بعد بیٹی سے ملاقات کے موقع پر والد خان محمد آبدیدہ ہوگئے، جبکہ اہلِ خانہ نے مسرت بی بی کو تلاش کرکے ان سے ملوانے پر سیف سٹی میرا پیارا ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے برسوں سے بچھڑے افراد کو ان کے اہلِ خانہ سے ملایا جا رہا ہے۔ سیف سٹی میرا پیارا ٹیم گمشدہ اور لاوارث افراد کو ان کے پیاروں تک پہنچانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی گمشدہ یا لاوارث شخص کی اطلاع دینے کے لیے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کریں اور متعلقہ سہولت کے لیے 3 دبائیں۔