تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل، قومی قیادت کی مبارکباداگر عوامی رائے صوبوں کے حق میں آتی ہے تو بنائیں، ورنہ نہ بنائیں، عطا تارڑکراچی سیف سٹی کیلئے 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز منظور، منصوبہ عوامی تحفظ کا نظام بننا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھسندھ میں انتظامی یونٹس بننے چاہیں، پیپلز پارٹی قوم پرستوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، حافظ نعیمکسی کی زمین پر قبر یا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بنتی، سپریم کورٹکالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا صفایا ہوگا، مزید نرمی نہیں برتی جائے گی، طلال چوہدریسردیوں کے پرانے کپڑوں سے بدبو کیسے دور کریں؟ ہر قسم کے لباس کی صفائی کے آسان طریقے جانیںسردیوں میں قبض اور گیس سے نجات کے لیے زیرہ، اجوائن اور سونف کا قہوہفیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل، قومی قیادت کی مبارکباداگر عوامی رائے صوبوں کے حق میں آتی ہے تو بنائیں، ورنہ نہ بنائیں، عطا تارڑکراچی سیف سٹی کیلئے 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز منظور، منصوبہ عوامی تحفظ کا نظام بننا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھسندھ میں انتظامی یونٹس بننے چاہیں، پیپلز پارٹی قوم پرستوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، حافظ نعیمکسی کی زمین پر قبر یا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بنتی، سپریم کورٹکالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا صفایا ہوگا، مزید نرمی نہیں برتی جائے گی، طلال چوہدریسردیوں کے پرانے کپڑوں سے بدبو کیسے دور کریں؟ ہر قسم کے لباس کی صفائی کے آسان طریقے جانیںسردیوں میں قبض اور گیس سے نجات کے لیے زیرہ، اجوائن اور سونف کا قہوہ
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل، قومی قیادت کی مبارکباد

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ممتاز ہال آف فیم میں 21ویں رکن کی حیثیت سے شامل کر لیا گیا۔ اس اہم بین الاقوامی اعزاز پر وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور افواجِ پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دیرینہ دوستی، باہمی احترام اور مضبوط تعلقات کا مظہر ہے۔
وزیراعظم نے معرکۂ حق کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر کی فیصلہ کن قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قومی دفاع کو مضبوط بنانے اور عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ یہ بین الاقوامی اعزاز نہ صرف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے بلکہ پاکستان کی مسلح افواج کے بہادر جوانوں اور پاکستانی عوام کی قربانیوں کا بھی اعتراف ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی جرأت و بہادری اور عوام کی غیر متزلزل حمایت پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی، استحکام اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رکھے۔
عالمی سطح پر پاکستان کی عسکری قیادت کا اعتراف
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں 21ویں رکن کی حیثیت سے ان کی شمولیت پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی اور باعثِ افتخار ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی عسکری قیادت کا اعتراف ملکی وقار، مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قائدانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی فیلڈ مارشل اور افواجِ پاکستان کو مبارکباد
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملائیشیا کے ممتاز دفاعی ادارے کی جانب سے ہال آف فیم کا اعزاز ملنے پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے فیلڈ مارشل اور افواجِ پاکستان کو مبارکباد پیش کی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو یہ اہم اعزاز ان کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے دوران دیا گیا، جس کا مقصد پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دفاعی شراکت داری، عسکری تعاون اور ادارہ جاتی روابط کو مزید مستحکم بنانا ہے۔
ملائیشیا کے ممتاز دفاعی ادارے کے ہال آف فیم میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شمولیت دونوں برادر ممالک کے دیرینہ دوستانہ اور دفاعی تعلقات میں ایک نمایاں سنگِ میل ہے۔