تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل، قومی قیادت کی مبارکباداگر عوامی رائے صوبوں کے حق میں آتی ہے تو بنائیں، ورنہ نہ بنائیں، عطا تارڑکراچی سیف سٹی کیلئے 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز منظور، منصوبہ عوامی تحفظ کا نظام بننا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھسندھ میں انتظامی یونٹس بننے چاہیں، پیپلز پارٹی قوم پرستوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، حافظ نعیمکسی کی زمین پر قبر یا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بنتی، سپریم کورٹکالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا صفایا ہوگا، مزید نرمی نہیں برتی جائے گی، طلال چوہدریسردیوں کے پرانے کپڑوں سے بدبو کیسے دور کریں؟ ہر قسم کے لباس کی صفائی کے آسان طریقے جانیںسردیوں میں قبض اور گیس سے نجات کے لیے زیرہ، اجوائن اور سونف کا قہوہفیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل، قومی قیادت کی مبارکباداگر عوامی رائے صوبوں کے حق میں آتی ہے تو بنائیں، ورنہ نہ بنائیں، عطا تارڑکراچی سیف سٹی کیلئے 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز منظور، منصوبہ عوامی تحفظ کا نظام بننا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھسندھ میں انتظامی یونٹس بننے چاہیں، پیپلز پارٹی قوم پرستوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، حافظ نعیمکسی کی زمین پر قبر یا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بنتی، سپریم کورٹکالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا صفایا ہوگا، مزید نرمی نہیں برتی جائے گی، طلال چوہدریسردیوں کے پرانے کپڑوں سے بدبو کیسے دور کریں؟ ہر قسم کے لباس کی صفائی کے آسان طریقے جانیںسردیوں میں قبض اور گیس سے نجات کے لیے زیرہ، اجوائن اور سونف کا قہوہ
پاکستان

سندھ میں انتظامی یونٹس بننے چاہیں، پیپلز پارٹی قوم پرستوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، حافظ نعیم

انتظامی یونٹس

حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ انتظامی یونٹ کی بات کرو تو بلاول خون کی ندیاں بہانے کی دھمکیاں دیتے ہیں، پیپلز پارٹی قوم پرستوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی میں ادارہ نور الحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ششماہی طور پر سروے کیا جاتا ہے، حالیہ سروے میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا، پیٹرول سستا ہو گیا ہے لیکن اشیا خوردونوش کی قیمتیں کم نہیں ہو رہیں، پنجاب میں کسانوں کو گنے کی قیمت ٹھیک نہیں دی جا رہی۔

انہوں نے کہا کہ کاشت کار مر جائے گا اگر حکومت نے اپنا رویہ درست نہیں کیا، جب چینی کی قلت ہوتی ہے تو پھر کچھ سیاسی لوگ چینی کی درآمد برآمد کا کھیل کھیلتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی اور سندھ کو برباد کردیا ہے۔ اٹھارہ برسوں میں ترقیاتی فنڈز کہاں کہاں لگائے پیپلز پارٹی جواب دے، انتظامی یونٹ کی بات کرو تو بلاول خون کی ندیاں بہانے کی دھمکیاں دیتے ہیں اور لسانی فسادات کی باتیں کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی قوم پرستوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پیپلز پارٹی بولتی ہے ہم نے 10 لاکھ گھر بنائے ہیں، کہتے ہیں 21 لاکھ گھر بنا کر دیں گے، کیا 21 لاکھ گھر سیلاب میں ڈوبے تھے؟ اگر 10 لاکھ گھر بنے تو کیا ہم یقین کر لیں گے؟

ان کا کہنا تھا کہ انتظامی یونٹس بننے میں کیا مسئلہ ہے، ہماری میئر شپ پر قبضہ کیا گیا، عوام کو رائے کا موقع دو اور پہلے عوام سے بھی پوچھو کہ وہ کیا چاہتی ہے، 29 نومبر کو مینار پاکستان پر اور 20 دسمبر کو کراچی میں جلسہ کریں گے، جو عوامی مسائل پر ہوں گے۔