تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل، قومی قیادت کی مبارکباداگر عوامی رائے صوبوں کے حق میں آتی ہے تو بنائیں، ورنہ نہ بنائیں، عطا تارڑکراچی سیف سٹی کیلئے 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز منظور، منصوبہ عوامی تحفظ کا نظام بننا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھسندھ میں انتظامی یونٹس بننے چاہیں، پیپلز پارٹی قوم پرستوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، حافظ نعیمکسی کی زمین پر قبر یا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بنتی، سپریم کورٹکالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا صفایا ہوگا، مزید نرمی نہیں برتی جائے گی، طلال چوہدریسردیوں کے پرانے کپڑوں سے بدبو کیسے دور کریں؟ ہر قسم کے لباس کی صفائی کے آسان طریقے جانیںسردیوں میں قبض اور گیس سے نجات کے لیے زیرہ، اجوائن اور سونف کا قہوہفیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل، قومی قیادت کی مبارکباداگر عوامی رائے صوبوں کے حق میں آتی ہے تو بنائیں، ورنہ نہ بنائیں، عطا تارڑکراچی سیف سٹی کیلئے 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز منظور، منصوبہ عوامی تحفظ کا نظام بننا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھسندھ میں انتظامی یونٹس بننے چاہیں، پیپلز پارٹی قوم پرستوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، حافظ نعیمکسی کی زمین پر قبر یا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بنتی، سپریم کورٹکالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا صفایا ہوگا، مزید نرمی نہیں برتی جائے گی، طلال چوہدریسردیوں کے پرانے کپڑوں سے بدبو کیسے دور کریں؟ ہر قسم کے لباس کی صفائی کے آسان طریقے جانیںسردیوں میں قبض اور گیس سے نجات کے لیے زیرہ، اجوائن اور سونف کا قہوہ
پاکستان

کراچی سیف سٹی کیلئے 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز منظور، منصوبہ عوامی تحفظ کا نظام بننا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی سیف سٹی

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی سیف سٹی منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے 18 کروڑ روپے سے زائد فنڈز اور 275 اسامیوں کے ڈھانچے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی سیف سٹی منصوبے کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ کراچی سیف سٹی منصوبے کی عملی صلاحیت مزید بہتر بنائی جائے اور جدید نگرانی کی ٹیکنالوجی کو شہریوں کے لیے محفوظ سڑکوں، مؤثر پولیسنگ اور بہتر تحفظ میں تبدیل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ سیف سٹیز اتھارٹی جدید ٹیکنالوجی پر مبنی پولیسنگ میں اہم سرمایہ کاری ہے، سیف سٹی منصوبے کے بنیادی ڈھانچے سے عوام کو عملی فوائد ملنے چاہئیں، اس لیے کیمروں، مواصلاتی نیٹ ورکس، کنٹرول رومز اور نگرانی کے دیگر نظام کو بلاتعطل فعال رکھا جائے اور سیف سٹی کیمروں و دیگر آلات کی پیشہ ورانہ بنیادوں پر دیکھ بھال یقینی بنائی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سیف سٹی منصوبے کے آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے 18 کروڑ 97 لاکھ 50 ہزار روپے کی 6 ماہ کی نظرثانی شدہ تجویز منظور کر لی، جبکہ منصوبے کے آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے اسپیئر پارٹس اور آپٹیکل فائبر اخراجات سمیت سالانہ مالی حد 21 کروڑ 30 لاکھ 30 ہزار روپے مقرر کردی۔

وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ کراچی سیف سٹی منصوبے کے آپریشن اور دیکھ بھال کا نیا انتظام یکم جنوری 2027 سے شروع ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ معاہدے میں شفافیت، مالی نظم و ضبط اور کارکردگی کی پیمائش یقینی بنائی جائے اور مقررہ اخراجات میں اضافہ نہ کیا جائے، جبکہ پولیس اور سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کے درمیان رابطے مزید مضبوط بنائے جائیں اور ٹیکنالوجی کو جرائم کا سراغ لگانے، بروقت کارروائی اور شواہد کی بنیاد پر تفتیش کے لیے مزید مؤثر بنایا جائے۔

اجلاس میں سندھ سیف سٹیز اتھارٹی میں بھرتیوں اور سروس ریگولیشنز کے نوٹیفکیشن سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا، سید مراد علی شاہ نے 275 اسامیوں پر مشتمل تنظیمی ڈھانچے کی منظوری دے دی۔

انہوں نے سائبر سیکیورٹی، مصنوعی ذہانت، سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ، نیٹ ورک انجینئرنگ اور ڈیجیٹل فارنزکس کے ماہرین بھرتی کرنے، دستیاب فنڈز کے مطابق بھرتیاں مرحلہ وار مکمل کرنے، چیف ٹیکنالوجی آفیسر، چیف انفارمیشن سیکیورٹی آفیسر، ایس او سی اینالسٹ اور ڈیجیٹل فارنزکس و انسیڈنٹ رسپانس کے ماہر کی بھرتیوں کا عمل ایچ آر کمپنی کے ذریعے مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کراچی سیف سٹی منصوبہ مکمل طور پر عوامی تحفظ اور قانون نافذ کرنے والا نظام بننا چاہیے۔