تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل، قومی قیادت کی مبارکباداگر عوامی رائے صوبوں کے حق میں آتی ہے تو بنائیں، ورنہ نہ بنائیں، عطا تارڑکراچی سیف سٹی کیلئے 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز منظور، منصوبہ عوامی تحفظ کا نظام بننا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھسندھ میں انتظامی یونٹس بننے چاہیں، پیپلز پارٹی قوم پرستوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، حافظ نعیمکسی کی زمین پر قبر یا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بنتی، سپریم کورٹکالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا صفایا ہوگا، مزید نرمی نہیں برتی جائے گی، طلال چوہدریسردیوں کے پرانے کپڑوں سے بدبو کیسے دور کریں؟ ہر قسم کے لباس کی صفائی کے آسان طریقے جانیںسردیوں میں قبض اور گیس سے نجات کے لیے زیرہ، اجوائن اور سونف کا قہوہفیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل، قومی قیادت کی مبارکباداگر عوامی رائے صوبوں کے حق میں آتی ہے تو بنائیں، ورنہ نہ بنائیں، عطا تارڑکراچی سیف سٹی کیلئے 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز منظور، منصوبہ عوامی تحفظ کا نظام بننا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھسندھ میں انتظامی یونٹس بننے چاہیں، پیپلز پارٹی قوم پرستوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، حافظ نعیمکسی کی زمین پر قبر یا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بنتی، سپریم کورٹکالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا صفایا ہوگا، مزید نرمی نہیں برتی جائے گی، طلال چوہدریسردیوں کے پرانے کپڑوں سے بدبو کیسے دور کریں؟ ہر قسم کے لباس کی صفائی کے آسان طریقے جانیںسردیوں میں قبض اور گیس سے نجات کے لیے زیرہ، اجوائن اور سونف کا قہوہ
پاکستان

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا صفایا ہوگا، مزید نرمی نہیں برتی جائے گی، طلال چوہدری

کالعدم ایکشن کمیٹی

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کو بہت وقت دیا گیا، اب کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، اب ان کا صفایا ہوگا، انہیں انجام تک پہنچایا جائے گا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وہ کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے شواہد پہلے رکھ چکے ہیں، ستمبر اور اکتوبر 2026 میں بہت کچھ پیش کر چکے ہیں، اس دوران آڈیوز بھی پیش کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ بعد ازاں ناظم، عمار سہیل اور وقار حمید سمیت کئی دیگر افراد کے نام سامنے آئے، جبکہ اب ایک نیا کردار امتیاز اسلم سامنے آیا ہے، جو سردار امان اور خواجہ مہران کے درمیان اہم شخص تھا اور ایک اور شخص شہزاد سے رابطے میں رہا، جس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس کا تعلق فتنہ خوارج سے ہے، وہ کشمیر کا رہنے والا ہے اور افغانستان میں دہشت گردوں کے ساتھ موجود ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ حقوق کی تحریک نہیں ہے کیونکہ جب 38 میں سے 37 مطالبات تسلیم کر لیے جائیں تو پھر ایک مطالبے پر اس تحریک کو کیوں مسلح کیا جا رہا ہے، جبکہ حقوق کے نام پر یہ کمیٹی بنائی گئی اور اب اس کو انڈیا سے فنڈنگ دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا جو جنگ میں شکست کھا چکا ہے اور اب ایسی پراکسیز کے ذریعے گھناؤنا کھیل کھیلنا چاہتا ہے، حقوق کے نام پر لوگوں کو استعمال کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کور کمیٹی کے اسلم امتیاز کی افغانستان سے اسلحہ ترسیل کی آڈیو بھی چلا دی، جس میں وہ بتا رہا ہے کہ 19 آدمی ہیں، 350 گولیاں ان کے پاس ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ یہ تیسری پریس کانفرنس ہے، جس میں شواہد پیش کیے جا رہے ہیں اور اس تنظیم کو کالعدم اسی وجہ سے قرار دیا گیا کیونکہ شواہد موجود ہیں کہ کس طرح فساد اور انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، بیرون ملک سے نشانہ باز منگوائے گئے اور فنانس کے نام سے یہاں پیسے اکٹھے کیے گئے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ سوشل میڈیا پر اگر کوئی ایسا کرے گا تو اس کے ساتھ بھی وہی سلوک کیا جائے گا، اب صفایا اور ان کو انجام تک پہنچانا ضروری ہے، حقوق کے نام پر اس طرح کا انتشار برداشت نہیں، بہت وقت دیا گیا ہے اور اب کوئی نرمی مزید نہیں برتی جائے گی کیونکہ اب ایک حکومت بن گئی ہے، موجودہ صدر آزاد کشمیر اسی خطے سے ہیں اور مختلف مشیر و وزیر اسی خطے سے ہیں۔

وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ کشمیری عوام کی اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رہے گی مگر شرپسندوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔ کشمیر کے فیصلے اسلام آباد میں نہیں بلکہ کشمیر میں ہونے چاہئیں، مگر انتشار کرنے والوں کو سمجھنا ہوگا بصورت دیگر اقدام اٹھایا جائے گا۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار شرپسندوں سے تفتیش کے دوران مزید گرفتاریاں ہوئیں، کالعدم ایکشن کمیٹی کے ممبر امتیاز اسلم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، جو قیادت کے درمیان رابطہ کاری کرتا ہے، ایکشن کمیٹی کا ممبر اصغر سرحدی علاقوں سے اسلحہ آگے پہنچاتا ہے، پلاننگ کے تحت ریاستی اداروں پر حملے کیے گئے اور حکومت پاکستان نے کشمیر میں بجلی اور آٹے کی قیمتیں کم کیں۔