تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل، قومی قیادت کی مبارکباداگر عوامی رائے صوبوں کے حق میں آتی ہے تو بنائیں، ورنہ نہ بنائیں، عطا تارڑکراچی سیف سٹی کیلئے 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز منظور، منصوبہ عوامی تحفظ کا نظام بننا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھسندھ میں انتظامی یونٹس بننے چاہیں، پیپلز پارٹی قوم پرستوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، حافظ نعیمکسی کی زمین پر قبر یا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بنتی، سپریم کورٹکالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا صفایا ہوگا، مزید نرمی نہیں برتی جائے گی، طلال چوہدریسردیوں کے پرانے کپڑوں سے بدبو کیسے دور کریں؟ ہر قسم کے لباس کی صفائی کے آسان طریقے جانیںسردیوں میں قبض اور گیس سے نجات کے لیے زیرہ، اجوائن اور سونف کا قہوہفیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل، قومی قیادت کی مبارکباداگر عوامی رائے صوبوں کے حق میں آتی ہے تو بنائیں، ورنہ نہ بنائیں، عطا تارڑکراچی سیف سٹی کیلئے 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز منظور، منصوبہ عوامی تحفظ کا نظام بننا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھسندھ میں انتظامی یونٹس بننے چاہیں، پیپلز پارٹی قوم پرستوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، حافظ نعیمکسی کی زمین پر قبر یا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بنتی، سپریم کورٹکالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا صفایا ہوگا، مزید نرمی نہیں برتی جائے گی، طلال چوہدریسردیوں کے پرانے کپڑوں سے بدبو کیسے دور کریں؟ ہر قسم کے لباس کی صفائی کے آسان طریقے جانیںسردیوں میں قبض اور گیس سے نجات کے لیے زیرہ، اجوائن اور سونف کا قہوہ
پاکستان

کسی کی زمین پر قبر یا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بنتی، سپریم کورٹ

کسی کی زمین

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ کسی کی زمین پر قبر یا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بنتی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ کسی کی زمین پر قبر یا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بنتی اور محکمہ اوقاف کی جانب سے نجی زمین کا انتظام سنبھالنے کا اقدام غیر قانونی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ نجی زمین پر مزار اور عقیدت مندوں کی آمد سے زمین خود بخود وقف نہیں ہوتی، زمین کو وقف قرار دینے کے لیے مستقل وقفیت ثابت کرنا ضروری ہے، اپنی زمین پر عزیز کی قبر بنانے سے زمین وقف قرار نہیں پاتی۔ محض زائرین کی آمد اور نذرانے جمع ہونے سے ملکیت اوقاف کو منتقل نہیں ہوتی۔

سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ مالک کی رضامندی کے بغیر محکمہ اوقاف نجی زمین تحویل میں نہیں لے سکتا۔ زندہ وقف کنندہ کی رضامندی کے بغیر انتظام سنبھالنے کا اختیار نہیں ہے، جبکہ نوٹس کی عدم تعمیل اور قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر قبضے کا نوٹیفکیشن غیر مؤثر قرار دیا گیا ہے۔

عدالت عظمیٰ کے مطابق وقف کا دعویٰ کرنے والے فریق پر مستقل وقفیت ثابت کرنے کی ذمہ داری ہے اور ریونیو ریکارڈ میں دربار کا اندراج ملکیت کا ثبوت نہیں ہو سکتا۔

سپریم کورٹ نے محکمہ اوقاف کا 19 نومبر 2003 کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیتے ہوئے چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب کی دائر اپیل خارج کر دی اور لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے قانونی وضاحت جاری کر دی۔

عدالت نے 5 کنال 3 مرلے زمین اور عمارتوں کا انتظام و قبضہ 30 روز کے اندر اصل مالک کو واپس کرنے اور ریونیو حکام کو نوٹیفکیشن کے تحت اراضی کی تبدیلیاں درست کرنے کا حکم دیا۔