ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 87 ہزار 836 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 836 روپے مقرر ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1 ہزار 972 روپے کم ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 32 ہزار 506 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 23 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 653 ڈالر ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازار میں بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔






