تازہ ترین
زمین سے سیکڑوں کلومیٹر بلندی پر پاکستانی خلاباز سے شہباز شریف اور عاصم منیر کا رابطہ، تاریخی گفتگوافغانستان: کنڑ میں اسکول کے قریب دھماکا، 6 طلبہ جاں بحق اور 97 زخمیزیتون کا تیل اور لیموں صحت کے لیے واقعی مفید ہیں؟ حقیقت سامنے آگئیپنجابی زبان کے فروغ کے لیے وزارت اطلاعات اور پی ٹی وی بھرپور تعاون کریں گے، عطا اللہ تارڑعزت و وقار کے ساتھ لوگوں کا مفت علاج پیپلز پارٹی کا منشور ہے،بلاول بھٹوکیا بڑھاپے کو سست کرنا ممکن ہوگیا؟ سائنس دانوں کی نئی تحقیق سامنے آگئیسفید جوتے دھونے کے بعد پیلے کیوں پڑ جاتے ہیں؟ داغ ختم کرنے کا آسان طریقہ جانیںسونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 2 ہزار 300 روپے سستا ہوگیازمین سے سیکڑوں کلومیٹر بلندی پر پاکستانی خلاباز سے شہباز شریف اور عاصم منیر کا رابطہ، تاریخی گفتگوافغانستان: کنڑ میں اسکول کے قریب دھماکا، 6 طلبہ جاں بحق اور 97 زخمیزیتون کا تیل اور لیموں صحت کے لیے واقعی مفید ہیں؟ حقیقت سامنے آگئیپنجابی زبان کے فروغ کے لیے وزارت اطلاعات اور پی ٹی وی بھرپور تعاون کریں گے، عطا اللہ تارڑعزت و وقار کے ساتھ لوگوں کا مفت علاج پیپلز پارٹی کا منشور ہے،بلاول بھٹوکیا بڑھاپے کو سست کرنا ممکن ہوگیا؟ سائنس دانوں کی نئی تحقیق سامنے آگئیسفید جوتے دھونے کے بعد پیلے کیوں پڑ جاتے ہیں؟ داغ ختم کرنے کا آسان طریقہ جانیںسونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 2 ہزار 300 روپے سستا ہوگیا
پاکستان

عزت و وقار کے ساتھ لوگوں کا مفت علاج پیپلز پارٹی کا منشور ہے،بلاول بھٹو

Exclusive
اقلیتی برادری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عزت و وقار کے ساتھ عوام کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرنا پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے، ہمارا وژن ہے کہ علاج کی سہولت لوگوں کی دہلیز تک پہنچائی جائے اور وسائل کی کمی کے باعث کسی شہری کو علاج سے محروم نہ رہنا پڑے۔

رحیم یار خان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر وسائل موجود ہونے کے باوجود کسی شخص کو علاج کی سہولت میسر نہ ہو تو یہ بھی قابل قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ علاج نہ ملنا غریب انسان کے لیے سزائے موت بن جاتا ہے، اس لیے صحت کی سہولتوں تک رسائی ہر شہری کا حق ہونا چاہیے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ گمبٹ سے کراچی تک گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنا اور علاج کے اخراجات کا بوجھ کم کرنا ضروری ہے تاکہ مالی مشکلات کسی مریض کے علاج میں رکاوٹ نہ بنیں۔

مہنگائی اور معاشی مشکلات بڑا مسئلہ ہیں، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور غربت کو بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایسا معاشی بحران نہیں دیکھا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام پر معاشی بوجھ کم کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ موجودہ حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضروری ہے، کیونکہ مہنگائی اور غربت پہلے ہی لوگوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔

نفرت اور سیاسی انتقام کی سیاست چھوڑنے کی ضرورت ہے

چیئرمین پیپلز پارٹی نے سیاسی اختلافات بھلا کر ملک کے اصل مسائل پر توجہ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں نفرت، تقسیم اور سیاسی انتقام کی سیاست کو چھوڑنا ہوگا۔ ان کے مطابق سیاسی انتقام لینا عوام کے ساتھ سب سے بڑی ناانصافی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے بڑوں نے بھی کچھ غلطیاں کیں اور پھر ان سے سیکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت کو اختلافات سے بالاتر ہوکر عوامی مسائل کے حل اور ملکی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے۔

جنوبی پنجاب میں منصوبے جاری رکھنے پر مریم نواز کا شکریہ

بلاول بھٹو نے جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبے جاری رکھنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی ترقی اور عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے جاری منصوبوں کا تسلسل اہم ہے۔