تازہ ترین
زمین سے سیکڑوں کلومیٹر بلندی پر پاکستانی خلاباز سے شہباز شریف اور عاصم منیر کا رابطہ، تاریخی گفتگوافغانستان: کنڑ میں اسکول کے قریب دھماکا، 6 طلبہ جاں بحق اور 97 زخمیزیتون کا تیل اور لیموں صحت کے لیے واقعی مفید ہیں؟ حقیقت سامنے آگئیپنجابی زبان کے فروغ کے لیے وزارت اطلاعات اور پی ٹی وی بھرپور تعاون کریں گے، عطا اللہ تارڑعزت و وقار کے ساتھ لوگوں کا مفت علاج پیپلز پارٹی کا منشور ہے،بلاول بھٹوکیا بڑھاپے کو سست کرنا ممکن ہوگیا؟ سائنس دانوں کی نئی تحقیق سامنے آگئیسفید جوتے دھونے کے بعد پیلے کیوں پڑ جاتے ہیں؟ داغ ختم کرنے کا آسان طریقہ جانیںسونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 2 ہزار 300 روپے سستا ہوگیازمین سے سیکڑوں کلومیٹر بلندی پر پاکستانی خلاباز سے شہباز شریف اور عاصم منیر کا رابطہ، تاریخی گفتگوافغانستان: کنڑ میں اسکول کے قریب دھماکا، 6 طلبہ جاں بحق اور 97 زخمیزیتون کا تیل اور لیموں صحت کے لیے واقعی مفید ہیں؟ حقیقت سامنے آگئیپنجابی زبان کے فروغ کے لیے وزارت اطلاعات اور پی ٹی وی بھرپور تعاون کریں گے، عطا اللہ تارڑعزت و وقار کے ساتھ لوگوں کا مفت علاج پیپلز پارٹی کا منشور ہے،بلاول بھٹوکیا بڑھاپے کو سست کرنا ممکن ہوگیا؟ سائنس دانوں کی نئی تحقیق سامنے آگئیسفید جوتے دھونے کے بعد پیلے کیوں پڑ جاتے ہیں؟ داغ ختم کرنے کا آسان طریقہ جانیںسونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 2 ہزار 300 روپے سستا ہوگیا
پاکستان

خواتین ملک اور صوبہ چلا سکتی ہیں، عملی شمولیت کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، مریم نواز

Exclusive
مریم نواز ویمن یونیورسٹی ملتان خطاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خواتین گھر اور پیشہ ورانہ زندگی دونوں سنبھالنے کے ساتھ ملک اور صوبہ بھی چلا سکتی ہیں، خواتین کی عملی شمولیت کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، جبکہ جنوبی پنجاب کی بیٹیاں بے پناہ صلاحیتوں کی مالک اور ملک کا روشن مستقبل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب ویمن یونیورسٹی ملتان کے آٹھویں کانووکیشن سے خطاب کررہی تھیں، جہاں انہوں نے طالبات، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کی اتنی بڑی تعداد میں تعلیم یافتہ بیٹیوں کو ایک چھت تلے دیکھنا ان کے لیے خوشی کا باعث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی بیٹیوں کی کامیابی ہی اصل بہار ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ’ساڈھیاں دھیاں ساڈا مان نے‘، بچیوں کی کامیابی میں والدین کی قربانیاں اور اساتذہ کی محنت شامل ہے۔ جنوبی پنجاب کی بیٹیاں کسی سے کم نہیں اور وہ ڈاکٹرز، انجینئرز، آئی ٹی ماہرین سمیت ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین یونیورسٹیاں، کالج اور مختلف ادارے چلا سکتی ہیں، پولیس، سی ٹی ڈی اور افواج پاکستان میں خدمات انجام دے سکتی ہیں، جہاز اڑا سکتی ہیں اور ملک و صوبے کی قیادت بھی کرسکتی ہیں۔ پاکستان کی 51 فیصد آبادی کو ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

خواتین کو معاشرتی دباؤ کا مقابلہ کرنے کی تلقین

وزیراعلیٰ نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ذہن کھلے رکھیں، خود کو کبھی کمتر نہ سمجھیں اور معاشرتی دباؤ کا مقابلہ کریں۔ کسی کو خواتین کا کردار متعین کرنے کی اجازت نہ دیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اچھا استاد کتاب پڑھاتا ہے جبکہ عظیم استاد ذہن کھولتا ہے۔ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کو اب عملی میدان میں بھی قدم رکھنا چاہیے اور والدین کی قربانیوں کا صلہ اپنی محنت اور کامیابی سے دینا چاہیے۔

اپنے ذاتی تجربے کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سابق دور حکومت میں جیل کے دوران انہیں بھی ہراسمنٹ کا سامنا کرنا پڑا، تاہم مشکلات نے ان کے عزم کو مزید مضبوط کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی قیادت کے بارے میں خوف اور خدشات ختم کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ بچیوں کو یکساں مواقع فراہم کرے۔

اسکالرشپس، لیپ ٹاپ اور مالی معاونت

تعلیمی سہولتوں کے حوالے سے مریم نواز نے بتایا کہ ویمن یونیورسٹی ملتان کی 1600 طالبات ہونہار اسکالرشپ حاصل کرچکی ہیں، جبکہ 750 طالبات کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جاچکے ہیں۔ ان کے مطابق ہونہار اسکالرشپ حاصل کرنے والوں میں 60 فیصد لڑکیاں ہیں اور اسکالرشپس کے لیے طالبات کی درخواستیں بھی زیادہ موصول ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ مالی مشکلات کی وجہ سے کسی بچی کو تعلیم سے محروم نہیں رہنے دیا جائے گا اور حکومت وسائل طالبات کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب حکومت ایک لاکھ گوگل فری سرٹیفکیٹس فراہم کررہی ہے، جبکہ طالبات کو سکوٹیز کی فراہمی دسمبر سے شروع ہوگی۔ خواتین کو مالی طور پر خودمختار بنانے کے لیے بلاسود قرضوں کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے، تاکہ کاروبار شروع کرنے کی خواہش مند خواتین اپنے پاؤں پر کھڑی ہوسکیں۔

خواتین کے تحفظ کے لیے ویمن سیفٹی ایپ

خواتین کے تحفظ پر بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں کسی ماں، بہن یا بیٹی کے ساتھ ظلم اور زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ حکومت نے ویمن سیفٹی ایپ اور بٹن پینک متعارف کرایا ہے، خواتین یہ ایپ ضرور ڈاؤن لوڈ کریں اور ہراسانی یا کسی خطرے کی صورت میں فوری طور پر ون فائیو پر اطلاع دیں۔

انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنی بچیوں کا ساتھ دیں اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے تعاون کریں۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں میرٹ پر وائس چانسلرز اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کی تقرری یقینی بنائی گئی ہے۔ ان کے مطابق پہلی مرتبہ فاطمہ جناح میڈیکل کالج میں خاتون وائس چانسلر تعینات کی گئی ہیں اور حکومت نے اعلیٰ سطح تک سفارش کے کلچر کا خاتمہ کیا ہے۔

جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا دعویٰ

جنوبی پنجاب کی ترقی کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 3 برس کے دوران جنوبی پنجاب میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں، اتنے 80 برس میں نہیں ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہونے والی ترقی ملتان، لیہ، خانیوال اور جنوبی پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی ہورہی ہے۔

انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ ترقی کا دیا روشن رکھیں، حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

کانووکیشن میں وزیراعلیٰ کی آمد پر طالبات نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور خطاب کے دوران تالیاں بجا کر خیرمقدم کیا۔