تازہ ترین
زمین سے سیکڑوں کلومیٹر بلندی پر پاکستانی خلاباز سے شہباز شریف اور عاصم منیر کا رابطہ، تاریخی گفتگوافغانستان: کنڑ میں اسکول کے قریب دھماکا، 6 طلبہ جاں بحق اور 97 زخمیزیتون کا تیل اور لیموں صحت کے لیے واقعی مفید ہیں؟ حقیقت سامنے آگئیپنجابی زبان کے فروغ کے لیے وزارت اطلاعات اور پی ٹی وی بھرپور تعاون کریں گے، عطا اللہ تارڑعزت و وقار کے ساتھ لوگوں کا مفت علاج پیپلز پارٹی کا منشور ہے،بلاول بھٹوکیا بڑھاپے کو سست کرنا ممکن ہوگیا؟ سائنس دانوں کی نئی تحقیق سامنے آگئیسفید جوتے دھونے کے بعد پیلے کیوں پڑ جاتے ہیں؟ داغ ختم کرنے کا آسان طریقہ جانیںسونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 2 ہزار 300 روپے سستا ہوگیازمین سے سیکڑوں کلومیٹر بلندی پر پاکستانی خلاباز سے شہباز شریف اور عاصم منیر کا رابطہ، تاریخی گفتگوافغانستان: کنڑ میں اسکول کے قریب دھماکا، 6 طلبہ جاں بحق اور 97 زخمیزیتون کا تیل اور لیموں صحت کے لیے واقعی مفید ہیں؟ حقیقت سامنے آگئیپنجابی زبان کے فروغ کے لیے وزارت اطلاعات اور پی ٹی وی بھرپور تعاون کریں گے، عطا اللہ تارڑعزت و وقار کے ساتھ لوگوں کا مفت علاج پیپلز پارٹی کا منشور ہے،بلاول بھٹوکیا بڑھاپے کو سست کرنا ممکن ہوگیا؟ سائنس دانوں کی نئی تحقیق سامنے آگئیسفید جوتے دھونے کے بعد پیلے کیوں پڑ جاتے ہیں؟ داغ ختم کرنے کا آسان طریقہ جانیںسونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 2 ہزار 300 روپے سستا ہوگیا
پاکستان

میرپور میں فسادی جتھے کا اہم سہولت کار گرفتار، واکی ٹاکیز اور 3 لاکھ روپے نقد برآمد

Exclusive
میرپور فسادی جتھے کا سہولت کار گرفتار

میرپور میں سیکیورٹی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ فسادی جتھے (کالعدم کمیٹی) کے اہم سہولت کار طارق محمود کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے دوران ایک گھر سے 4 واکی ٹاکیز اور 3 لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کرکے قبضے میں لے لی گئی۔

حکام کے مطابق گرفتار سہولت کار طارق محمود، فسادی جتھے کے اہم کارندے سعد انصاری کا قریبی ساتھی بتایا جاتا ہے۔ طارق محمود کی نشاندہی پر حکام نے ایک گھر پر چھاپہ مارا، جہاں سے واکی ٹاکیز اور نقد رقم برآمد ہوئی۔

حکام کے مطابق طارق محمود نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ راولا کوٹ میں فسادی جتھے کے رکن سعد انصاری کو رقم اور دیگر سامان پہنچاتا تھا۔ تفتیشی بیان کے مطابق یہ رقم اور سامان سعد انصاری کی ہدایت پر راولا کوٹ منتقل کیا جاتا تھا۔

گرفتار سہولت کار نے مزید بتایا کہ برطانیہ میں مقیم وسیم انصاری بھی اسے رقم بھیجتا تھا، جسے مبینہ شرپسندی کے لیے راولا کوٹ منتقل کیا جاتا تھا۔

سیکیورٹی حکام کی کارروائی میں برآمد ہونے والے واکی ٹاکیز اور نقد رقم کو قبضے میں لے لیا گیا ہے، جبکہ گرفتار ملزم کے بیان کی بنیاد پر مبینہ سہولت کاری اور مالی معاونت کے معاملات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔