تازہ ترین
زمین سے سیکڑوں کلومیٹر بلندی پر پاکستانی خلاباز سے شہباز شریف اور عاصم منیر کا رابطہ، تاریخی گفتگوافغانستان: کنڑ میں اسکول کے قریب دھماکا، 6 طلبہ جاں بحق اور 97 زخمیزیتون کا تیل اور لیموں صحت کے لیے واقعی مفید ہیں؟ حقیقت سامنے آگئیپنجابی زبان کے فروغ کے لیے وزارت اطلاعات اور پی ٹی وی بھرپور تعاون کریں گے، عطا اللہ تارڑعزت و وقار کے ساتھ لوگوں کا مفت علاج پیپلز پارٹی کا منشور ہے،بلاول بھٹوکیا بڑھاپے کو سست کرنا ممکن ہوگیا؟ سائنس دانوں کی نئی تحقیق سامنے آگئیسفید جوتے دھونے کے بعد پیلے کیوں پڑ جاتے ہیں؟ داغ ختم کرنے کا آسان طریقہ جانیںسونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 2 ہزار 300 روپے سستا ہوگیازمین سے سیکڑوں کلومیٹر بلندی پر پاکستانی خلاباز سے شہباز شریف اور عاصم منیر کا رابطہ، تاریخی گفتگوافغانستان: کنڑ میں اسکول کے قریب دھماکا، 6 طلبہ جاں بحق اور 97 زخمیزیتون کا تیل اور لیموں صحت کے لیے واقعی مفید ہیں؟ حقیقت سامنے آگئیپنجابی زبان کے فروغ کے لیے وزارت اطلاعات اور پی ٹی وی بھرپور تعاون کریں گے، عطا اللہ تارڑعزت و وقار کے ساتھ لوگوں کا مفت علاج پیپلز پارٹی کا منشور ہے،بلاول بھٹوکیا بڑھاپے کو سست کرنا ممکن ہوگیا؟ سائنس دانوں کی نئی تحقیق سامنے آگئیسفید جوتے دھونے کے بعد پیلے کیوں پڑ جاتے ہیں؟ داغ ختم کرنے کا آسان طریقہ جانیںسونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 2 ہزار 300 روپے سستا ہوگیا
پاکستان

پنجابی زبان کے فروغ کے لیے وزارت اطلاعات اور پی ٹی وی بھرپور تعاون کریں گے، عطا اللہ تارڑ

پنجابی زبان کا فروغ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پنجابی زبان کے فروغ کے لیے وزارت اطلاعات و نشریات اور پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) بھرپور تعاون کریں گے، جبکہ پنجابی زبان میں پروگرام تیار کرنے اور انہیں نشر کرنے کی ذمہ داری بھی ادا کی جائے گی۔

پنجابی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اپنے لوگوں کے درمیان موجودگی اور اپنائیت و مہمان نوازی کا احساس ان کے لیے خوشی کا باعث ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں عوام کی خدمت کا موقع دیا ہے، جس پر وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کانفرنس کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پنجابی زبان کے فروغ کے لیے شروع کیا گیا کام نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بھی اس معاملے پر سوشل میڈیا میں گفتگو ہوتی رہی اور انہوں نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان کی تقریر بھی سنی۔

عطا اللہ تارڑ نے واضح کیا کہ پنجابی زبان کے فروغ کے حوالے سے وزارت اطلاعات و نشریات اور پاکستان ٹیلی ویژن کو جو ذمہ داری سونپی جائے گی، اسے بھرپور انداز میں پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ زبان کے فروغ کے لیے عملی اقدامات ضروری ہیں اور اس مقصد کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ اور تعاون یقینی بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پنجابی زبان میں ایک باقاعدہ پروگرام تیار کیا جائے اور اسے نشر کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ اس سلسلے میں متعلقہ اداروں سے بات کرنا اور حکومتی سطح پر تعاون فراہم کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔