تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل، قومی قیادت کی مبارکباداگر عوامی رائے صوبوں کے حق میں آتی ہے تو بنائیں، ورنہ نہ بنائیں، عطا تارڑکراچی سیف سٹی کیلئے 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز منظور، منصوبہ عوامی تحفظ کا نظام بننا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھسندھ میں انتظامی یونٹس بننے چاہیں، پیپلز پارٹی قوم پرستوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، حافظ نعیمکسی کی زمین پر قبر یا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بنتی، سپریم کورٹکالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا صفایا ہوگا، مزید نرمی نہیں برتی جائے گی، طلال چوہدریسردیوں کے پرانے کپڑوں سے بدبو کیسے دور کریں؟ ہر قسم کے لباس کی صفائی کے آسان طریقے جانیںسردیوں میں قبض اور گیس سے نجات کے لیے زیرہ، اجوائن اور سونف کا قہوہفیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل، قومی قیادت کی مبارکباداگر عوامی رائے صوبوں کے حق میں آتی ہے تو بنائیں، ورنہ نہ بنائیں، عطا تارڑکراچی سیف سٹی کیلئے 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز منظور، منصوبہ عوامی تحفظ کا نظام بننا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھسندھ میں انتظامی یونٹس بننے چاہیں، پیپلز پارٹی قوم پرستوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، حافظ نعیمکسی کی زمین پر قبر یا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بنتی، سپریم کورٹکالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا صفایا ہوگا، مزید نرمی نہیں برتی جائے گی، طلال چوہدریسردیوں کے پرانے کپڑوں سے بدبو کیسے دور کریں؟ ہر قسم کے لباس کی صفائی کے آسان طریقے جانیںسردیوں میں قبض اور گیس سے نجات کے لیے زیرہ، اجوائن اور سونف کا قہوہ
انٹرٹینمنٹ

معروف صحافی، مصنف اور اداکار بابر عباس خان المعروف بابر ٹونی انتقال کر گئے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف صحافی، مصنف اور اداکار بابر عباس خان المعروف بابر ٹونی انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز حلقوں میں افسوس کی فضا چھا گئی، جبکہ فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے بھی دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اداکار یاسر حسین نے بابر ٹونی کے انتقال کی افسوسناک خبر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی۔ انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’اس سے بری صبح کیا ہو گی جب آپ کو پتہ چلے کہ آپ کے دوست اس دنیا سے چلے گئے۔‘‘

تاہم یاسر حسین کی جانب سے مرحوم کے انتقال کی وجہ یا تدفین کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

1988 سے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز

بابر عباس خان نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز 1988 سے 1991 کے دوران بطور فری لانسر کیا۔ بعد ازاں 1991 میں انہوں نے ایک نجی ایڈورٹائزنگ ایجنسی میں بطور ایسوسی ایٹ کری ایٹو ڈائریکٹر ذمہ داریاں سنبھالیں اور اشتہارات کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔

اشتہاری شعبے میں کام کرنے کے بعد بابر ٹونی نے اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھا۔ انہوں نے ایک ایرانی ہدایت کار کی مختصر فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جس کے ذریعے ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کے ایک اور پہلو کو سامنے آنے کا موقع ملا۔

معروف ڈرامہ سیریل ’ایک دفعہ کا ذکر ہے‘ کے مصنف

بابر ٹونی کی خدمات صرف صحافت اور اداکاری تک محدود نہیں رہیں بلکہ انہوں نے بطور مصنف بھی اپنی پہچان بنائی۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے نشر ہونے والی معروف ڈرامہ سیریل ’ایک دفعہ کا ذکر ہے‘ کی 13 اقساط تحریر کیں۔

یہ ڈرامہ ناظرین میں خاصا مقبول ہوا اور بطور مصنف ان کی صلاحیتوں کو نمایاں کرنے کا ذریعہ بنا۔ بابر عباس خان نے اپنے مختلف پیشہ ورانہ کرداروں کے ذریعے پاکستانی شوبز اور تخلیقی شعبوں میں خدمات انجام دیں۔

ان کے انتقال کی خبر نے ان کے ساتھیوں، دوستوں اور مداحوں کو افسردہ کر دیا ہے۔ ان کی زندگی کا سفر صحافت، اشتہارات، اداکاری اور ڈرامہ نگاری جیسے مختلف شعبوں پر مشتمل رہا۔