تازہ ترین
قومی کرکٹر صائم ایوب کو پاکستان اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیاگوگل میپس استعمال کرتے وقت یہ غلطی نہ کریں!!! ورنہ فون کی بیٹری تیزی سے ختم ہوگیصبح یا رات؟ بلڈ شوگر کنٹرول کرنے کے لیے چہل قدمی کا بہترین وقت کون سا ہے؟اس تصویر میں برفانی تیندوا کہاں چھپا ہے؟ 10 سیکنڈ میں تلاش کرکے دکھائیں!سیب کو زیادہ دنوں تک تازہ کیسے رکھیں؟ آسان طریقہ سامنے آگیاجنوبی کوریا نے دھماکے میں فوجیوں کے زخمی ہونے کا ڈرامہ رچایا ہے، شمالی کوریا کا اقوام متحدہ کو خطحوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ پر حملے کا دعویٰ، سعودی اتحاد کی جوابی کارروائیعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈقومی کرکٹر صائم ایوب کو پاکستان اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیاگوگل میپس استعمال کرتے وقت یہ غلطی نہ کریں!!! ورنہ فون کی بیٹری تیزی سے ختم ہوگیصبح یا رات؟ بلڈ شوگر کنٹرول کرنے کے لیے چہل قدمی کا بہترین وقت کون سا ہے؟اس تصویر میں برفانی تیندوا کہاں چھپا ہے؟ 10 سیکنڈ میں تلاش کرکے دکھائیں!سیب کو زیادہ دنوں تک تازہ کیسے رکھیں؟ آسان طریقہ سامنے آگیاجنوبی کوریا نے دھماکے میں فوجیوں کے زخمی ہونے کا ڈرامہ رچایا ہے، شمالی کوریا کا اقوام متحدہ کو خطحوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ پر حملے کا دعویٰ، سعودی اتحاد کی جوابی کارروائیعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ
پاکستان

نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی 78 ویں برسی، عسکری قیادت کا خراج تحسین

سیف علی جنجوعہ

مسلح افواج نے پیر کالیوا رج کے دفاع میں جام شہادت نوش کرنے والے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی 78 ویں برسی پر انہیں شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، ایڈمرل نوید اشرف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور جنرل سید عامر رضا سمیت عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے ہلال کشمیر نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی 78 ویں یوم شہادت پر عقیدت کے پھول نچھاور کیے ہیں۔

1948 کی جنگ کے دوران نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے دشمن کے مسلسل حملوں کے سامنے پیر کالیوا رج کا بہادری سے دفاع کیا اور لازوال عزم کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے نامساعد حالات میں بھی پیچھے ہٹنے سے انکار کیا، مورچے سے آگے بڑھ کر قیادت کی اور فوجی روایت کے مطابق جام شہادت نوش کیا۔

ان کا یہ شجاعت سے بھرپور کارنامہ پاکستان کی مسلح افواج کی اس لازوال روح کی عکاسی کرتا ہے، جو ملک کی خودمختاری اور ارضی سالمیت کے دفاع کے لیے ہمیشہ پرعزم رہتی ہے۔

پاکستان کے عوام اور مسلح افواج اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور یہ قربانیاں آنے والی نسلوں کو حب الوطنی کا درس دیتی رہیں گی۔