تازہ ترین
اس تصویر میں برفانی تیندوا کہاں چھپا ہے؟ 10 سیکنڈ میں تلاش کرکے دکھائیں!سیب کو زیادہ دنوں تک تازہ کیسے رکھیں؟ آسان طریقہ سامنے آگیاجنوبی کوریا نے دھماکے میں فوجیوں کے زخمی ہونے کا ڈرامہ رچایا ہے، شمالی کوریا کا اقوام متحدہ کو خطحوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ پر حملے کا دعویٰ، سعودی اتحاد کی جوابی کارروائیعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈسعودی عرب کی فضائیہ نے ریاض کی جانب آنے والا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کردیابرازیل میں بائیں بازو کی تاریخی فتح، لولا نے سخت مقابلے کے بعد صدارت کا میدان مار لیاسری لنکا نے طبی امداد کے بعد سمندر میں پھسنے 40 ایرانی ملاحوں کو وطن واپس بھیج دیااس تصویر میں برفانی تیندوا کہاں چھپا ہے؟ 10 سیکنڈ میں تلاش کرکے دکھائیں!سیب کو زیادہ دنوں تک تازہ کیسے رکھیں؟ آسان طریقہ سامنے آگیاجنوبی کوریا نے دھماکے میں فوجیوں کے زخمی ہونے کا ڈرامہ رچایا ہے، شمالی کوریا کا اقوام متحدہ کو خطحوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ پر حملے کا دعویٰ، سعودی اتحاد کی جوابی کارروائیعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈسعودی عرب کی فضائیہ نے ریاض کی جانب آنے والا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کردیابرازیل میں بائیں بازو کی تاریخی فتح، لولا نے سخت مقابلے کے بعد صدارت کا میدان مار لیاسری لنکا نے طبی امداد کے بعد سمندر میں پھسنے 40 ایرانی ملاحوں کو وطن واپس بھیج دیا
پاکستان

محکمہ موسمیات نے پنجاب میں 28 اکتوبر سے بارشوں کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے پنجاب میں 28 اکتوبر سے بارشوں کے ایک طاقتور سلسلے کی پیشگوئی کی ہے۔

اس نئے مغربی موسمی نظام کے باعث صوبے کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ بارشوں کے نتیجے میں درجہ حرارت کم ہو سکتا ہے۔ اس سے موسم میں تبدیلی آئے گی اور سردی کی شدت بڑھنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

پنجاب میں بارشوں کے اس سلسلے کے بعد موسم پہلے کے مقابلے میں زیادہ ٹھنڈا ہو سکتا ہے۔ شہریوں کو بدلتے موسم کے پیش نظر احتیاط کرنے کی ضرورت ہوگی۔ خاص طور پر صبح اور رات کے وقت درجہ حرارت میں کمی محسوس ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں فضائی آلودگی ایک بار پھر بڑھنے لگی ہے۔ آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 180 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فضائی آلودگی کی اس سطح پر حساس افراد، بچوں، بزرگوں اور سانس کے مسائل کا شکار لوگوں کو خاص احتیاط کرنی چاہیے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور سمیت پنجاب اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔ اسلام آباد میں بھی موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جہاں درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم صبح اور شام کے وقت سردی محسوس ہوگی۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور ان کے قریبی علاقوں میں بعد از دوپہر مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہو سکتا ہے۔