تازہ ترین
مکہ معاہدے میں شامل ممالک اور ایران کے درمیان خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات کا آغازفیلڈ مارشل عاصم منیر، ترکی اور سعودی حکام کے ہمراہ آج تہران کا دورہ کریں گے، علی باقریبلوچستان میں گندم کا بحران شدید ہوگیا، پاسکو سے گندم کی خریداری تعطل کا شکارہواوے نے فولڈ ایبل فونز کی دنیا میں نیا انداز متعارف کروا دیا، Pura X میں کیا خاص ہے؟ منفرد فیچرز اور قیمت جانیںعلیمہ خانم، عظمیٰ خانم اور نورین نیازی کی نظر بندی میں 30 دن کی توسیعکراچی اور لاہور کی فضا شدید آلودہ ہوگئی، شہریوں کی صحت کو سنگین خطرات لاحقمعروف اینکر اقرار الحسن کی ضمانت کے لیے سیشن عدالت میں اپیل دائرواٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیامکہ معاہدے میں شامل ممالک اور ایران کے درمیان خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات کا آغازفیلڈ مارشل عاصم منیر، ترکی اور سعودی حکام کے ہمراہ آج تہران کا دورہ کریں گے، علی باقریبلوچستان میں گندم کا بحران شدید ہوگیا، پاسکو سے گندم کی خریداری تعطل کا شکارہواوے نے فولڈ ایبل فونز کی دنیا میں نیا انداز متعارف کروا دیا، Pura X میں کیا خاص ہے؟ منفرد فیچرز اور قیمت جانیںعلیمہ خانم، عظمیٰ خانم اور نورین نیازی کی نظر بندی میں 30 دن کی توسیعکراچی اور لاہور کی فضا شدید آلودہ ہوگئی، شہریوں کی صحت کو سنگین خطرات لاحقمعروف اینکر اقرار الحسن کی ضمانت کے لیے سیشن عدالت میں اپیل دائرواٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیا
پاکستان

پی ٹی آئی کے ڈاکٹر امجد علی کے گزشتہ 13 سال کے دوران 51 غیر ملکی دوروں کا انکشاف

ڈاکٹر امجد علی

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سوات کے رہنما ڈاکٹر امجد علی کے گزشتہ 13 سال کے دوران 51 مرتبہ بیرون ملک سفر کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

مستند دستاویزات کے مطابق 2013 کے عام انتخابات سے قبل ڈاکٹر امجد علی صرف 3 مرتبہ بیرون ملک گئے تھے، تاہم 2013 میں پی ٹی آئی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے 2024 تک ان کے بیرون ملک 49 دوروں کا ریکارڈ سامنے آیا ہے۔

اقتدار میں آنے کے بعد ڈاکٹر امجد علی کے غیر ملکی اسفار کا سلسلہ مسلسل جاری رہا اور وہ اوسطاً ہر 3 ماہ بعد بیرون ملک سفر کرتے رہے۔

ان کی اس ٹریول ہسٹری میں بحرین، متحدہ عرب امارات، جنوبی افریقہ، سعودی عرب، چین، امریکہ، ترکی، آسٹریلیا اور برطانیہ شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک نہ تو ان کا کوئی ذاتی کاروبار ہے اور نہ ہی کوئی قریب ترین رشتہ دار، جس کے باعث ان کے بار بار بیرون ملک جانے کے مقاصد اور بھاری اخراجات پر سنگین سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اقتدار میں آنے سے قبل ڈاکٹر امجد علی سوات میں ایک معمولی پنساری تھے، تاہم اب ان پر اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کے بعد بیرون ملک بے نامی جائیدادیں بنانے اور منشیات اسمگلنگ سے متعلق تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔