خان آف قلات میر سلیمان داؤد کے بڑے صاحبزادے شہزادہ محمد خان ضلع خضدار سے قلات جاتے ہوئے 3 افراد سمیت مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق خان آف قلات میر سلیمان داؤد کے بڑے صاحبزادے شہزادہ محمد خان مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئے ہیں۔
پارلیمانی سیکریٹری برائے بہبود آبادی آغا عمر احمد زئی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہزادہ محمد خان ضلع خضدار سے قلات کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں اپنے دیگر 3 ساتھیوں سمیت نا معلوم حالات میں لاپتہ ہو گئے ہیں۔ پولیس اور مقامی انتظامیہ واقعے کی تفصیلات کا پتہ لگانے میں مصروف ہے۔






