تازہ ترین
سعودی سفیر کا ڈائنو ویلی اسلام آباد کا دورہ، پاکستان کے سیاحتی امکانات اور عوامی سفارت کاری کا مثبت اظہارنیا امریکی حملہ ہوا تو جواب مغربی ایشیا تک محدود نہیں رہے گا، ایرانی فوجامریکیوں کے پاس پیش کرنے کو کچھ نیا نہیں، ایران اب ایٹمی معاملے پر مذاکرات نہیں کرے گا، علی نیک زادپاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ تصادم کی صورت میں تمام جغرافیائی حدود ختم کرنے کا اعلانگلگت بلتستان کی عوام کو جمہوری اور آئینی حقوق دینا ناگزیر ہے، بلاول بھٹو زرداریسزا اور جزا کے نظام کے بغیر کوئی بھی چیز ٹھیک نہیں ہو سکتی، گورنر خیبرپختونخوابھارتی پنجاب اسمبلی کا کرتارپور راہداری فوری کھولنے کا متفقہ مطالبہپاکستان نے آسٹریلیا کو ہرا کر اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیاسعودی سفیر کا ڈائنو ویلی اسلام آباد کا دورہ، پاکستان کے سیاحتی امکانات اور عوامی سفارت کاری کا مثبت اظہارنیا امریکی حملہ ہوا تو جواب مغربی ایشیا تک محدود نہیں رہے گا، ایرانی فوجامریکیوں کے پاس پیش کرنے کو کچھ نیا نہیں، ایران اب ایٹمی معاملے پر مذاکرات نہیں کرے گا، علی نیک زادپاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ تصادم کی صورت میں تمام جغرافیائی حدود ختم کرنے کا اعلانگلگت بلتستان کی عوام کو جمہوری اور آئینی حقوق دینا ناگزیر ہے، بلاول بھٹو زرداریسزا اور جزا کے نظام کے بغیر کوئی بھی چیز ٹھیک نہیں ہو سکتی، گورنر خیبرپختونخوابھارتی پنجاب اسمبلی کا کرتارپور راہداری فوری کھولنے کا متفقہ مطالبہپاکستان نے آسٹریلیا کو ہرا کر اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
پاکستان

انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کا فیصلہ مشاورت کے بعد کریں گے، سینیٹر علی ظفر

انتخابی اصلاحات کمیٹی

سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کے حوالے سے حتمی فیصلہ پارٹی کی کور کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

سینیٹر علی ظفر نے پارلیمنٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہیں انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت سے متعلق باضابطہ دعوت موصول ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کے وفد سے ان کی کل بھی ملاقات ہوئی تھی اور آج بھی ملاقات ہوئی ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کا فیصلہ وہ اکیلے نہیں کریں گے بلکہ اس معاملے پر پارلیمانی پارٹی اور کور کمیٹی کو مکمل اعتماد میں لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ دونوں ایوانوں کی قیادت اور متعلقہ فورمز سے بھی اس بارے میں مشاورت کریں گے۔ انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت سے متعلق حتمی فیصلہ مکمل اور اجتماعی مشاورت سے ہی طے پائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن قیادت نے انہیں انتخابی اصلاحات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی ہدایت دی ہے اور جب ان کی مشاورت کا یہ عمل مکمل ہو جائے گا تو وہ اپنا باضابطہ مؤقف قوم کے سامنے پیش کریں گے۔