تازہ ترین
نیا امریکی حملہ ہوا تو جواب مغربی ایشیا تک محدود نہیں رہے گا، ایرانی فوجامریکیوں کے پاس پیش کرنے کو کچھ نیا نہیں، ایران اب ایٹمی معاملے پر مذاکرات نہیں کرے گا، علی نیک زادپاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ تصادم کی صورت میں تمام جغرافیائی حدود ختم کرنے کا اعلانگلگت بلتستان کی عوام کو جمہوری اور آئینی حقوق دینا ناگزیر ہے، بلاول بھٹو زرداریسزا اور جزا کے نظام کے بغیر کوئی بھی چیز ٹھیک نہیں ہو سکتی، گورنر خیبرپختونخوابھارتی پنجاب اسمبلی کا کرتارپور راہداری فوری کھولنے کا متفقہ مطالبہپاکستان نے آسٹریلیا کو ہرا کر اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیاوزیراعلیٰ پنجاب نے اگلے 3 سال میں 10 لاکھ نوجوانوں کی اسکل ڈویلپمنٹ کا ہدف دے دیانیا امریکی حملہ ہوا تو جواب مغربی ایشیا تک محدود نہیں رہے گا، ایرانی فوجامریکیوں کے پاس پیش کرنے کو کچھ نیا نہیں، ایران اب ایٹمی معاملے پر مذاکرات نہیں کرے گا، علی نیک زادپاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ تصادم کی صورت میں تمام جغرافیائی حدود ختم کرنے کا اعلانگلگت بلتستان کی عوام کو جمہوری اور آئینی حقوق دینا ناگزیر ہے، بلاول بھٹو زرداریسزا اور جزا کے نظام کے بغیر کوئی بھی چیز ٹھیک نہیں ہو سکتی، گورنر خیبرپختونخوابھارتی پنجاب اسمبلی کا کرتارپور راہداری فوری کھولنے کا متفقہ مطالبہپاکستان نے آسٹریلیا کو ہرا کر اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیاوزیراعلیٰ پنجاب نے اگلے 3 سال میں 10 لاکھ نوجوانوں کی اسکل ڈویلپمنٹ کا ہدف دے دیا
کھیل

پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرا کر اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا

اوور 40

آئی ایم سی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا اور یوں پاکستان ویٹرنز کرکٹ کی تینوں کیٹیگریز میں ورلڈ چیمپئن بننے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ۔

گیانا میں آئی ایم سی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو شکست دے دی اور اوور 40 ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ جیت کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

اس تاریخی فتح کے ساتھ ہی پاکستان ویٹرنز کرکٹ کی تینوں کیٹیگریز میں ورلڈ ٹائٹل جیتنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ پاکستان نے اس سے قبل اوور سکسٹی 2022 اور اوور ففٹی 2025 کا ورلڈ کپ بھی اپنے نام کیا تھا اور اب اوور فورٹی 2026 کا ورلڈ کپ بھی جیت کر یہ شاندار ریکارڈ مکمل کر لیا ہے۔ قومی اوور 40 ٹیم نے یہ بڑا کارنامہ کپتان جنید نینی تال والا کی قیادت میں سر انجام دیا ہے۔

فائنل میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45 اوورز میں 281 رنز کا ہدف دیا۔ آسٹریلوی بیٹرز میں گریگ ہنٹ نے 103 اور اسٹیون پالسین نے 70 رنز کی اننگز کھیلی اور نمایاں رہے، جبکہ پاکستانی بولرز کی جانب سے فریدالدین نے 4 اور وسیم علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہو گئی، جب فہد جبار، عمران خان، توفیق عمر اور شہریار غنی جیسے اہم بیٹرز جلدی آؤٹ ہو گئے۔

تاہم اس مشکل صورتحال میں عدنان اکمل اور جاوید منصور نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو مشکل سے نکال کر میچ میں شاندار کم بیک کیا۔

عدنان اکمل نے شاندار 83 اور جاوید منصور نے 62 رنز کی قیمتی اننگز کھیلی۔ دیگر بیٹرز میں وسیم علی نے 22 اور فرید الدین آغا نے 23 رنز بنا کر نمایاں کردار ادا کیا۔