ایرانی پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ کسی بھی متوقع تصادم میں کوئی جغرافیائی حدود نہیں ہوں گی اور نئے اہداف کی نشاندہی کے ساتھ نئے خطوں میں کارروائیوں کی منصوبہ بندی شروع کر دی گئی۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے بیان میں کہا ہے کہ رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کے حالیہ بیانات نے ایران کے لیے کسی بھی آنے والی جنگ کے حوالے سے ایک نیا باب کھول دیا ہے۔
انہوں نے سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کی طرف سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ کے ساتھ کسی بھی تصادم میں کوئی جغرافیائی حدود نہیں ہوں گی اور دشمن کو نقصان پہنچانے اور زیادہ سے زیادہ ہدف حاصل کرنے کے لیے ایک وسیع میدان عمل متعین کر دیا گیا ہے۔
حسین محبی کے مطابق کوئی بھی ملک ایران کے خلاف معاندانہ سیاسی مؤقف اختیار کرنے کے قابل نہیں رہے گا، کہ وہ اس کی سرزمین پر نظریں جمائے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آئی آر جی سی نے نئے اہداف کی نشاندہی کا عمل شروع کر دیا ہے اور نئے جغرافیائی خطوں کے لیے آپریشنز کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔






