تازہ ترین
نیا امریکی حملہ ہوا تو جواب مغربی ایشیا تک محدود نہیں رہے گا، ایرانی فوجامریکیوں کے پاس پیش کرنے کو کچھ نیا نہیں، ایران اب ایٹمی معاملے پر مذاکرات نہیں کرے گا، علی نیک زادپاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ تصادم کی صورت میں تمام جغرافیائی حدود ختم کرنے کا اعلانگلگت بلتستان کی عوام کو جمہوری اور آئینی حقوق دینا ناگزیر ہے، بلاول بھٹو زرداریسزا اور جزا کے نظام کے بغیر کوئی بھی چیز ٹھیک نہیں ہو سکتی، گورنر خیبرپختونخوابھارتی پنجاب اسمبلی کا کرتارپور راہداری فوری کھولنے کا متفقہ مطالبہپاکستان نے آسٹریلیا کو ہرا کر اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیاوزیراعلیٰ پنجاب نے اگلے 3 سال میں 10 لاکھ نوجوانوں کی اسکل ڈویلپمنٹ کا ہدف دے دیانیا امریکی حملہ ہوا تو جواب مغربی ایشیا تک محدود نہیں رہے گا، ایرانی فوجامریکیوں کے پاس پیش کرنے کو کچھ نیا نہیں، ایران اب ایٹمی معاملے پر مذاکرات نہیں کرے گا، علی نیک زادپاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ تصادم کی صورت میں تمام جغرافیائی حدود ختم کرنے کا اعلانگلگت بلتستان کی عوام کو جمہوری اور آئینی حقوق دینا ناگزیر ہے، بلاول بھٹو زرداریسزا اور جزا کے نظام کے بغیر کوئی بھی چیز ٹھیک نہیں ہو سکتی، گورنر خیبرپختونخوابھارتی پنجاب اسمبلی کا کرتارپور راہداری فوری کھولنے کا متفقہ مطالبہپاکستان نے آسٹریلیا کو ہرا کر اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیاوزیراعلیٰ پنجاب نے اگلے 3 سال میں 10 لاکھ نوجوانوں کی اسکل ڈویلپمنٹ کا ہدف دے دیا
دنیا

نیا امریکی حملہ ہوا تو جواب مغربی ایشیا تک محدود نہیں رہے گا، ایرانی فوج

مغربی ایشیا

ایرانی فوج کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ کی جانب سے کوئی بھی نیا حملہ ہوا تو اس کا فوری اور تباہ کن جواب دیا جائے گا، جو مغربی ایشیا کے خطے تک محدود نہیں رہے گا۔

ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرم نیا نے سرکاری میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے کسی بھی نئے حملے کا فوری اور کچل دینے والا جواب دیا جائے گا، جو ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی نئی جنگ چھڑتی ہے تو اس کا جغرافیہ صرف مغربی ایشیا کے خطے تک محدود نہیں رہے گا اور کوئی بھی متوقع آئندہ جنگ ماضی کے تنازعات کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ طویل ثابت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کا عسکری عقیدہ کچھ عرصہ قبل ہی محض دفاعی مؤقف سے بدل کر جارحانہ انداز میں منتقل ہونا شروع ہو چکا ہے۔