تازہ ترین
نیا امریکی حملہ ہوا تو جواب مغربی ایشیا تک محدود نہیں رہے گا، ایرانی فوجامریکیوں کے پاس پیش کرنے کو کچھ نیا نہیں، ایران اب ایٹمی معاملے پر مذاکرات نہیں کرے گا، علی نیک زادپاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ تصادم کی صورت میں تمام جغرافیائی حدود ختم کرنے کا اعلانگلگت بلتستان کی عوام کو جمہوری اور آئینی حقوق دینا ناگزیر ہے، بلاول بھٹو زرداریسزا اور جزا کے نظام کے بغیر کوئی بھی چیز ٹھیک نہیں ہو سکتی، گورنر خیبرپختونخوابھارتی پنجاب اسمبلی کا کرتارپور راہداری فوری کھولنے کا متفقہ مطالبہپاکستان نے آسٹریلیا کو ہرا کر اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیاوزیراعلیٰ پنجاب نے اگلے 3 سال میں 10 لاکھ نوجوانوں کی اسکل ڈویلپمنٹ کا ہدف دے دیانیا امریکی حملہ ہوا تو جواب مغربی ایشیا تک محدود نہیں رہے گا، ایرانی فوجامریکیوں کے پاس پیش کرنے کو کچھ نیا نہیں، ایران اب ایٹمی معاملے پر مذاکرات نہیں کرے گا، علی نیک زادپاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ تصادم کی صورت میں تمام جغرافیائی حدود ختم کرنے کا اعلانگلگت بلتستان کی عوام کو جمہوری اور آئینی حقوق دینا ناگزیر ہے، بلاول بھٹو زرداریسزا اور جزا کے نظام کے بغیر کوئی بھی چیز ٹھیک نہیں ہو سکتی، گورنر خیبرپختونخوابھارتی پنجاب اسمبلی کا کرتارپور راہداری فوری کھولنے کا متفقہ مطالبہپاکستان نے آسٹریلیا کو ہرا کر اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیاوزیراعلیٰ پنجاب نے اگلے 3 سال میں 10 لاکھ نوجوانوں کی اسکل ڈویلپمنٹ کا ہدف دے دیا
پاکستان

گلگت بلتستان کی عوام کو جمہوری اور آئینی حقوق دینا ناگزیر ہے، بلاول بھٹو زرداری

گلگت بلتستان

بلاول بھٹو زرداری نے یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو جمہوری، آئینی اور بنیادی حقوق دینا ناگزیر ہو چکا ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یکم نومبر گلگت بلتستان کی تاریخ کا ایک روشن اور یادگار دن ہے، جو یہاں کے عوام کی لازوال بہادری اور قربانیوں کی علامت ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کی جدوجہد ہماری قومی تاریخ کا ایک انتہائی قابل فخر باب ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان اپنی منفرد ثقافت، شاندار روایات اور دلکش قدرتی حسن کے باعث پاکستان کا ایک قیمتی اثاثہ ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جی بی کے عوام نے حالیہ انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کو سب سے بڑی جماعت منتخب کیا ہے، اور پیپلزپارٹی کی اتحادی حکومت عوام کے اس بھرپور اعتماد کو ترقی اور خوشحالی میں بدلنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا مزید کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو جمہوری، آئینی اور بنیادی حقوق دینا ناگزیر ہو چکا ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کو بااختیار بنا کر ہی انہیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ممکن بنایا جا سکتا ہے۔