تازہ ترین
سعودی سفیر کا ڈائنو ویلی اسلام آباد کا دورہ، پاکستان کے سیاحتی امکانات اور عوامی سفارت کاری کا مثبت اظہارنیا امریکی حملہ ہوا تو جواب مغربی ایشیا تک محدود نہیں رہے گا، ایرانی فوجامریکیوں کے پاس پیش کرنے کو کچھ نیا نہیں، ایران اب ایٹمی معاملے پر مذاکرات نہیں کرے گا، علی نیک زادپاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ تصادم کی صورت میں تمام جغرافیائی حدود ختم کرنے کا اعلانگلگت بلتستان کی عوام کو جمہوری اور آئینی حقوق دینا ناگزیر ہے، بلاول بھٹو زرداریسزا اور جزا کے نظام کے بغیر کوئی بھی چیز ٹھیک نہیں ہو سکتی، گورنر خیبرپختونخوابھارتی پنجاب اسمبلی کا کرتارپور راہداری فوری کھولنے کا متفقہ مطالبہپاکستان نے آسٹریلیا کو ہرا کر اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیاسعودی سفیر کا ڈائنو ویلی اسلام آباد کا دورہ، پاکستان کے سیاحتی امکانات اور عوامی سفارت کاری کا مثبت اظہارنیا امریکی حملہ ہوا تو جواب مغربی ایشیا تک محدود نہیں رہے گا، ایرانی فوجامریکیوں کے پاس پیش کرنے کو کچھ نیا نہیں، ایران اب ایٹمی معاملے پر مذاکرات نہیں کرے گا، علی نیک زادپاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ تصادم کی صورت میں تمام جغرافیائی حدود ختم کرنے کا اعلانگلگت بلتستان کی عوام کو جمہوری اور آئینی حقوق دینا ناگزیر ہے، بلاول بھٹو زرداریسزا اور جزا کے نظام کے بغیر کوئی بھی چیز ٹھیک نہیں ہو سکتی، گورنر خیبرپختونخوابھارتی پنجاب اسمبلی کا کرتارپور راہداری فوری کھولنے کا متفقہ مطالبہپاکستان نے آسٹریلیا کو ہرا کر اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
پاکستان

نورین نیازی کا علاج ڈاکٹروں کے مشورے سے ہوگا، کسی کی ذاتی خواہش پر نہیں، سینیٹر طلال چوہدری

نورین نیازی

سینیٹر طلال چوہدری نے واضح کیا ہے کہ نورین نیازی کی صحت کے معاملے میں کوئی کمی کوتاہی نہیں برتی جائے گی اور ان کا علاج ڈاکٹروں کے مشورے سے کیا جا رہا ہے۔

سینیٹر طلال چوہدری نے ایوان میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ نورین نیازی کی صحت کے حوالے سے کوئی کمی کوتاہی نہیں ہوگی۔ نورین نیازی کو ان کی ذاتی خواہش پر نہیں بلکہ ڈاکٹرز کے معالجاتی مشورے کے بعد اسپتال لایا گیا ہے کیونکہ علاج ذاتی خواہش سے نہیں بلکہ ڈاکٹروں کے مشورے سے ہوتا ہے اور یہی ڈاکٹرز فیصلہ کریں گے کہ انہیں کہاں لے جانا ہے۔

اس بیان پر پی ٹی آئی کے ارکان کی جانب سے ایوان میں شدید احتجاج اور شور شرابہ کیا گیا، جس پر پریزائیڈنگ افسر نے ہدایت کی کہ ایوان کو چلنے دیا جائے کیونکہ یہ اس طرح نہیں چل سکتا۔

اجلاس کے دوران سینیٹر اعظم سواتی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بڑی بیٹی کی نورین نیازی سے ملاقات کرائی ہے، جس پر وہ حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کیونکہ حکومت نے علاج کے لیے بھی معاونت کی ہے۔

پریزائیڈنگ افسر نے کہا کہ یہ بات ان کو بھی بتانی چاہیے جبکہ اعظم سواتی نے مطالبہ کیا کہ چھوٹی بیٹی کو بھی نورین نیازی سے ملنے کی اجازت دی جائے۔

اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے سینیٹ اجلاس میں خیال ظاہر کیا کہ یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ نورین نیازی کی بیٹی سے ملاقات کروائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کا مکمل احترام ہونا چاہیے لیکن یہاں انہیں جیلوں میں قید کر دیا گیا ہے جبکہ انہیں گھروں میں بھی نظر بند کیا جا سکتا تھا۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صوبے پر قبضہ کر لیا ہے اور گورنر راج لگا دیا ہے، اس لیے کم از کم اب تو ہماری بہن اور بیٹیوں کو جیلوں سے رہا کر دینا چاہیے۔