تازہ ترین
کراچی الگ صوبہ یا وفاق کے زیرِ انتظامفیس بک کی پرانی پوسٹس ایک ساتھ ڈیلیٹ کرنے کا آسان طریقہ سامنے آگیاڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز کیلئے حکومت کا نیا سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہاگر سندھ میں نئے صوبے کی بات ہوگی تو سندھ اس کا بھرپور جواب دے گا، سعید غنیتنازعات کے فوری اور سستے حل کے لیے پنجاب پنچایت ایکٹ متعارف کرانے کا فیصلہحکومت کے وزرا اپنے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے وزیراعظم کو مشکل میں ڈال رہے ہیں، شازیہ مریمتحدہ عرب امارات میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا امکانسونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟کراچی الگ صوبہ یا وفاق کے زیرِ انتظامفیس بک کی پرانی پوسٹس ایک ساتھ ڈیلیٹ کرنے کا آسان طریقہ سامنے آگیاڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز کیلئے حکومت کا نیا سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہاگر سندھ میں نئے صوبے کی بات ہوگی تو سندھ اس کا بھرپور جواب دے گا، سعید غنیتنازعات کے فوری اور سستے حل کے لیے پنجاب پنچایت ایکٹ متعارف کرانے کا فیصلہحکومت کے وزرا اپنے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے وزیراعظم کو مشکل میں ڈال رہے ہیں، شازیہ مریمتحدہ عرب امارات میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا امکانسونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
پاکستان

کوئی سندھی یا مہاجر نہیں لڑے گا، حکومت ناجائز ہے تو آصف زرداری صدارت سے استعفیٰ دیں، حافظ نعیم

حافظ نعیم

حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی آئینی فریم ورک کے تحت انتظامی صوبوں کی تعداد بڑھانے کے حق میں ہے، نئے صوبے بننے پر خون بہنے سے متعلق بلاول بھٹو کے بیان کی مذمت کرتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نئے صوبوں کے آئینی فریم ورک کو سامنے رکھا جائے، بلاول بھٹو نئے صوبے بننے پر خون بہنے کی بات کرتے ہیں جبکہ ماضی میں 1972 میں لسانی بل لا کر پیپلز پارٹی نے ہی فسادات اور خون خرابہ کرایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی بات کو کوئی سنجیدہ نہیں لے گا اور کوئی سندھی یا مہاجر آپس میں نہیں لڑے گا، اگر کچھ شرپسند عناصر لائے گئے تو ریاست کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ خوف پیدا کرنا پیپلز پارٹی کا مائنڈ سیٹ ہے۔ پیپلز پارٹی خوف پیدا کرکے سندھ مہاجر فسادات کروا کر مزے کرتی ہے۔ جب ان کی کرپشن پر سوال اٹھتا ہے تو فوراً لوگوں کو لڑوانے کی بات کرتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی 1960 کی دہائی سے اسٹیبلشمنٹ کی بینیفشری جماعت ہے، وہ 2024 کے انتخابات کی بھی بینیفشری ہے اور آج بھی حکومت کا حصہ ہے، اگر یہ حکومت ناجائز ہے تو آصف علی زرداری صدارت سے استعفیٰ دیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج پر دستخط بھی آصف زرداری نے کیے اور وہاں ان کا گورنر تمام معاملات چلا رہا ہے، جبکہ آج بلاول پی ٹی آئی سے ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں حالانکہ پی ٹی آئی کی حکومت بھی پیپلز پارٹی نے گرائی تھی۔

امیر جماعت اسلامی نے الزام لگایا کہ سندھ میں کرپشن چل رہی ہے، میئر کراچی کے الیکشن میں ہیرا پھیری کی گئی اور کراچی میں پیپلز پارٹی کی 7 قومی اسمبلی کی نشستیں ناجائز ہیں، جن کے فارم 45 بلاول بھٹو کو دکھانے چاہئیں، جبکہ ایم کیو ایم 1988 سے پیپلز پارٹی کے ساتھ اقتدار میں رہی اور اب ماضی کا حصہ بن چکی ہے۔

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات پر بات کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وفاقی حکومت کی وجہ سے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات چھٹی بار ملتوی کیے گئے ہیں، تاہم جماعت اسلامی کے احتجاج کے نتیجے میں حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھا سکی اور حکومت کے ساتھ مذاکرات کا آخری دور کل ہوگا۔