تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ملائیشیا کا دورہ، وزیر اعظم اور وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون پر غورطویل نیند کو معمولی نہ سمجھیں!!! دل کے مریضوں کیلئے نئی تحقیق سامنے آگئینئے صوبوں کے قیام کے لیے آئینی طریقہ کار موجود ہے، ریفرنڈم متبادل نہیں بن سکتا، پیپلز پارٹیبڑھتی عمر میں بھی جلد جوان اور چمکتی رکھنا چاہتے ہیں؟ یہ غذائیں ضرور کھائیںبانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش ہے، ذاتی ڈاکٹروں کی نگرانی میں علاج کرایا جائے، بیرسٹر گوہرسعودی اتحاد کے فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہوگئی، حوثی میڈیا کا دعویٰنئی امریکی کانگریس میں ایران جنگ کا خاتمہ ڈیموکریٹس کی اولین ترجیح ہوگا، حکیم جیفریزبازار سے خریدی کالی مرچ اصلی ہے یا نقلی؟ گھر بیٹھے پہچاننے کے 5 آسان ترین طریقےفیلڈ مارشل عاصم منیر کا ملائیشیا کا دورہ، وزیر اعظم اور وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون پر غورطویل نیند کو معمولی نہ سمجھیں!!! دل کے مریضوں کیلئے نئی تحقیق سامنے آگئینئے صوبوں کے قیام کے لیے آئینی طریقہ کار موجود ہے، ریفرنڈم متبادل نہیں بن سکتا، پیپلز پارٹیبڑھتی عمر میں بھی جلد جوان اور چمکتی رکھنا چاہتے ہیں؟ یہ غذائیں ضرور کھائیںبانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش ہے، ذاتی ڈاکٹروں کی نگرانی میں علاج کرایا جائے، بیرسٹر گوہرسعودی اتحاد کے فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہوگئی، حوثی میڈیا کا دعویٰنئی امریکی کانگریس میں ایران جنگ کا خاتمہ ڈیموکریٹس کی اولین ترجیح ہوگا، حکیم جیفریزبازار سے خریدی کالی مرچ اصلی ہے یا نقلی؟ گھر بیٹھے پہچاننے کے 5 آسان ترین طریقے
پاکستان

گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں؛ مگر کیسے؟ طریقہ جان لیں

خیبر پختونخوا کے شہریوں کو لرنر پرمٹ بنوانے کے لیے سرکاری دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ وہ گھر بیٹھے دستک ایپ کے ذریعے درخواست دے سکیں گے اور تمام ضروری مراحل مکمل کرنے کے بعد اپنا لرنر ڈرائیونگ لائسنس بھی آن لائن حاصل کرسکیں گے۔

ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ لرنر ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کا طریقہ کار ڈیجیٹل کردیا گیا ہے۔ اس سہولت سے شہریوں کا وقت بچے گا اور انہیں درخواست جمع کرانے کے لیے دفاتر میں طویل انتظار بھی نہیں کرنا پڑے گا۔

دستک ایپ سے لرنر ڈرائیونگ لائسنس کیسے حاصل کریں؟

لرنر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کو سب سے پہلے اپنے موبائل فون میں دستک ایپ کھول کر اپنی پروفائل بنانا ہوگی۔ پروفائل مکمل ہونے کے بعد ایپ میں لرنر ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست جمع کرائی جاسکتی ہے۔

درخواست دینے کے بعد شہریوں کو نادرا کا چالان ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔ اس کے بعد اپنی شناخت کی تصدیق کروانا ضروری ہوگی۔ اس مقصد کے لیے دو طریقے فراہم کیے گئے ہیں۔ شہری قریبی نادرا سینٹر جاکر اپنی تصدیق کروا سکتے ہیں یا پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے بائیومیٹرک تصدیق مکمل کرسکتے ہیں۔

بائیومیٹرک تصدیق کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد درخواست گزار کو دوبارہ دستک ایپ میں جانا ہوگا۔ وہاں سے لرنر ڈرائیونگ لائسنس کی فیس کا واؤچر حاصل کیا جاسکتا ہے۔

لرنر لائسنس کی فیس آن لائن کیسے جمع کروائیں؟

فیس کی ادائیگی کے لیے شہریوں کو دفتر یا بینک جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ وہ ایزی پیسہ یا کسی بھی بینک کی موبائل ایپ کے ذریعے ون بل (1Bill) سروس استعمال کرتے ہوئے فیس آن لائن جمع کرواسکتے ہیں۔

فیس کی ادائیگی مکمل ہونے کے بعد درخواست گزار دستک ایپ میں اپنا لرنر پرمٹ ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔ اس طرح درخواست دینے سے لے کر فیس جمع کروانے اور لائسنس حاصل کرنے تک تمام مراحل گھر بیٹھے مکمل کیے جاسکیں گے۔

شہریوں کے لیے اہم سہولت

دستک ایپ کے ذریعے لرنر ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کی سہولت سے خیبر پختونخوا کے شہریوں کو کافی آسانی ہوگی۔ خاص طور پر ان افراد کے لیے یہ طریقہ فائدہ مند ہے جنہیں سرکاری دفاتر تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس ڈیجیٹل سہولت کے ذریعے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ لائسنس کے حصول کا عمل بھی آسان اور تیز ہوسکے گا۔ شہری اب گھر بیٹھے اپنی درخواست جمع کراکر ضروری تصدیق اور ادائیگی مکمل کرنے کے بعد لرنر ڈرائیونگ پرمٹ حاصل کرسکتے ہیں۔